<p>علم کا مصداق،اقسام اور فضائل</p>

لغت میں 'علم' جہالت کی ضد ہے، اور اس سے مراد 'کسی چیز کی اصل حقیقت کو مکمل طور پر پالینا' ہے۔اصطلاح میں بعض علما کے نزدیک 'علم' سے مراد وہ معرفت ہے جو جہالت کی ضد ہے۔جبکہ دیگر اہل علم کا کہنا ہے کہ 'علم' اس بات سے بالاترہے کہ اس کی تعریف کی جائے۔ مطلب یہ کہ لفظ 'علم' خود اتنا واضح ہے کہ اس کی تعریف کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔شرعی علم کی فضیلت'علم' سے ہماری مراد وہ شرعی علم ہے جو اللہ تعالیٰ نے روشن دلائل اور واضح ہدایت کی صورت میں اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پرنازل فرمایا ہے۔ لہٰذا وہ علم جو قا مزید مطالعہ

<p>غیر مسلم ممالک میں سفر وسکونت کا شرعی حکم</p>

ہجرت کا مفہوم اور یہ کب فرض ہوتی ہے؟قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:إِنَّ ٱلَّذِينَ تَوَفَّىٰهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ ظَالِمِىٓ أَنفُسِهِمْ قَالُوا فِيمَ كُنتُمْ ۖ قَالُوا كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ فِى ٱلْأَرْ&zwnj;ضِ ۚ قَالُوٓاأَلَمْ تَكُنْ أَرْ&zwnj;ضُ ٱللَّهِ وَ&zwnj;ٰسِعَةً فَتُهَاجِرُ&zwnj;وا فِيهَا ۚ فَأُولَـٰٓئِكَ مَأْوَىٰهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَسَآءَتْ مَصِيرً&zwnj;ا ﴿٩٧﴾ إِلَّا ٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلرِّ&zwnj;جَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلْوِلْدَ&zwnj;ٰنِ لَا يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً وَلَا يَهْتَ مزید مطالعہ

<p>غیرمسلموں کو ان کے تہواروں پر مبارک باد دینے کا حکم؟ گھر سے دور ملازمت میں ہفتہ بھرقیام کی صورت میں نمازِ قصر</p>

سوال: ہمارے ساتھ بہت سے غیر مسلم کام کرتے ہیں کیا انہیں ان کے تہواروں پر مبارک دینا یعنی میری کرسمس (Merry Christmas) یا ہیپی نیو ایئر(Happy new year)کہنا جائز ہے ؟ علاوہ ازیں کیا ان کے تہواروں ، جشن منانے کے مقامات پر ان کی دعوت پر جانا جائز ہے ؟ جبکہ یہ کام کسی اعتقاد کی بنا پر نہیں بلکہ محض مروّت کے تقاضے وغیرہ کی بنا پر کئے گئے ہوں ؟جواب: از شیخ محمد بن صالح العثیمینؒ: غیرمسلموں کو کرسمس وغیرہ کسی بھی مذہبی و دینی تہوار پر مبارک کہنا جائز نہیں ،ایسا کرنا گویا ان کے تہوار پر اپنی رضامندی کا مزید مطالعہ

سجدہ سہو؛ اَحکام ومسائل اور مختلف صورتیں

'سجدہ سہو' ایسے دو سجدوں کو کہتے ہیں جنہیں ایک نمازی بھول چوک کی وجہ سے اپنی نماز میں پیدا ہونے والے خلل کو پورا کرنے (نقص کی تلافی) کے لیے کرتا ہے۔ اس کے اسباب تین ہیں: 1۔زیادتی 2۔کمی اور 3۔شکذیل میں ہر صورت کے احکام ومسائل علیحدہ علیحدہ پیش کیے جاتے ہیں:1۔زیادتی (سلام پھیرنے کے بعد سجدہ سہو)جب کوئی نمازی جان بوجھ کر اپنی نماز میں قیام، رکوع ، سجدہ یا قعدہ کا اضافہ کردیتا ہے تو اس کی نماز باطل ہو جاتی ہے اور اگر یہی عمل اس سے بھول کر سرزد ہو جاتا ہے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد اس کو یاد آتا ہے مزید مطالعہ

<p>تارک الصلوۃ ملتِ اسلامیہ سے خارج ہے</p>

زیر نظر مضمون فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین کا ایک فتویٰ ہے، جو آپ نے تارک الصلوۃ کے بارے میں جاری فرمایا ہے۔موصوف کا پورا نام محمد بن صالح بن محمد بن عثیمین الوہیبی التمیمی ہے۔ اور آپ بمقام عنیزہ، سئہ 1347ھ میں رمضان شریف کے آخری عشرہ میں پیدا ہوئے۔۔۔مزید مختصر تعارف درج ذیل ہے:اپنی والدہ کے دادا کے پاس قرآن مجید حفظ کیا۔ پھر تعلیم کی طرف متوجہ ہوئے، خوشخطی سیکھی، حساب اور دوسرے فنون و آداب کی تعلیم حاصل کی۔ باقاعدگی سے تعلیم کا سلسلہ شیخ محمد بن عبدالعزیز المطوع رحمہ اللہ کے پاس شروع کیا۔ مزید مطالعہ