آج کی مجلس علمی میں زیر بحث مسئلہ یہ ہے کہ کیا علماے کرام جدید میڈیا (ٹی وی، ویڈیو) کو دعوت و تبلیغ کے لیے زیر استعمال لا سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور تصویر کی شرعی حیثیت کیا ہے؟کیونکہ یہ کام بظاہر تصویر بنائے بغیر ممکن نظر نہیں آتا...!تصویر کی حرمت کا مسئلہ مُعَلَّل ہے!تصویر کے شرعی حکم کے بارے میں یہاں بہت سے علماے کرام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور بعض علمانے اس کی حرمت کو منصوص قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اس پر تو بات بھی نہیں کرنی چاہیے۔میں اس بات کی تائید کرتا ہوں کہ بلا حیل وحجت مزید مطالعہ