جاويد احمد غامدى كے زير نگرانى سرگرم حلقہ اشراق كى تحقیق و تنقيد اور دلچسپیوں كا مركز ايسے مسلمہ اُمورہيں جن كے بارے ميں اُمت ِمسلمہ ميں چودہ صديوں سے عمومى طور پر اتفاقِ رائے پايا جاتا ہے- چونكہ عالمى سطح پر سپر قوتوں كے ايجنڈے كے مطابق اسلام اور مغربى تہذيب كى كشمكش ميں ايسے بعض مسلمات كو ہدفِ تنقيد بنايا جارہا ہے، اس لئے مسلمانوں كى طرف سے اس جارحيت كا مناسب دفاع كرنے كى بجائے اس حلقہ نے يہ آسان راہ اختيار كى ہے كہ شریعت ِاسلاميہ كى نصوص ميں پائے جانے والے بعض احتمالات كو يا ائمہ اسلاف كے بعض مزید مطالعہ