<p>تعلیم و تربیتِ نسواں</p>

افراط و تفریط کے درمیان اسلام کی راہِ اعتدال (قسط اوّل)اِس مسئلہ میں لوگوں کی تین مختلف آرا ہیں۔پہلی رائے:یہ ہے کہ کو بغیر کسی تفہیم و تفسیر کے صرف سادہ قرآن مجید کی تعلیم دی جائے۔ ان کی نظر میں یہی رائے عمدہ ترین اور یہی نظریہ باقی تمام نظریات سے درست ہے، ہمارے آباؤ اجداد۔۔۔۔ جو ہم سے بہتر تھے۔۔۔۔۔ ان کی روشن بھی یہی تھی۔ تعلیم نسواں ان کے اخلاق کو بگاڑ دیتی ہے، کیونکہ ناخواندہ عورت شیطان سیرت مردوں کی دسترس سے دور رہتی ہے، بدیں وجہ کہ قلم بھی۔۔۔۔ جیسا کہ کسی پر مخفی نہیں۔ ایک زبان ہے جس کے مزید مطالعہ

روزہ

لغوی معنی:قرآن مجید، حدیث نبوی اور عربی لغت میں روزے کے لئے لفظ صوم استعمال ہوا ہے۔ عربی زبان کی یہ خصوصیت ہے کہ کسی چیز کا نام رکھتے وقت اس کے اصلی وصف کا پورا لحاظ ہوتا ہے۔ یہی حال صوم کا ہے جس کے اصلی معنی رکنے کے ہیں۔ چنانچہ امام لغت ابو عبیدہؒ فرماتے ہیں:«کُلُّ مُمْسكٍ عَنْ طَعَامٍ أوْ کَلَامٍ أوْ سَیْرٍ فَھُوَ صَائِمٌ »کھانے، بولنے اور چلنے سے رکنے والے کو صائم کہتے ہیں۔چند عربی محاورات بطور مثال ملاحظہ فرمائیں۔صَامَ الْفَرَسُ۔ گھوڑا چارہ کھانے سے رُک گیا، صَامَ النَّھَارُ۔ دوپہر ہونے کی مزید مطالعہ

<p>امام محمد نصر مروزیؒ</p>

انکارِ حدیث کے ردّ میں امام کی خدماتامام لقب، شیخ الاسلام خطاب، ابو عبد اللہ کنیت ہے۔ ان کا نام نامی محمد اور والد کا نام نصر ہے۔ خراسان کے ایک قدیم اور بین الاقوامی شہرت یافتہ علمی مرکز ''مرو'' کی طرف نسبت کی وجہ سے مروزی کہلاتے تھے۔ ان کی پیدائش ۲۰۲ھ میں بغداد شہر میں ہوئی جب کہ وہ علم و سیاست کا گہوارہ بن چکا تھا۔ ابتدائی تعلیم اور نشوونما نیشا پور کے حصہ میں آئی۔ پھر علم کی پیاس بجھانے کے لئے دنیا کا کونا کونا چھان مارا۔ بالآخر سمر قند میں رہائش پذیر ہوئے۔اساتذہ:جس شخص کو اللہ تعالیٰ قابلی مزید مطالعہ

<p>اہل حدیث اور ان سے غلط فہمیوں کا ازالہ</p>

زیرِ نظر مقالہ ''الحرکة السلفیة ودفع الشبھات عنھا'' پاک و ہند کی جماعتِ اہل حدیث کے عقیدہ، عمل اور علمی خدمات کا ایک مختصر تعارف ہے جو ''مجلس التحقیق الاسلامی'' لاہور کے فاصل رکن مولانا عبد السلام کیلانی مدنی نے جامعۃ اسلامیہ مدینہ منورۃ میں پڑھا تھا، جس سے جامعہ کے طلبہ بہت محظوظ ہوئے اور اساتذہ نے تحسین و تبریک کے کلمات کہے۔واضح رہے کہ اہل حدیث کتاب و سنت کی بے لاگ تعلیمات کو زندہ رکھنے والی ایک تحریک ہے جو عقیدۃً و عملاً فقہائے محدثین کے مسلک پر قائم ہے اور ہر قسم کے خلو اور شخصی تعصبات سے بچ مزید مطالعہ

<p>غیر مسلم غیر کتابی باورچی کے تیار کردہ کھانے کا حکم</p>

سوال: کیا فرماتی ہے اللہ تعالیٰ کی کتاب اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور محدثین کرام و فقہاء اور صلحائے امت کی آراء اس مسئلہ میں کہ: "آیا غیر مسلم اور غیر اہل کتاب (مثلا ہندو، سکھ، جین، بدھ وغیرہ) کے ساتھ کھانا کھانا یا غیر اہل کتاب باورچی کے ہاتھ کا تیار شدہ کھانا کھانا مسلمانوں کے لئے شریعتِ مطہرہ میں ممنوع اور حرام ہے۔ اگرچہ مذکورہ غیر اہل کتاب شخص کھانا کھاتے یا پکاتے وقت ہاتھ منہ دھونے اور نجاست سے دور رہنے کا اہتمام کرتا ہو، محض اس لئے کہ وہ غیر مسلم یا غیر اہل کتاب ہے؟ نیز کیا تمام مزید مطالعہ