علما متقدمین نے حدیث کی شرعی تعریف یوں کی ہے کہ"اس کا اطلاق نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے قول، فعل اور تقریر پر ہوتا ہے"۔مولانا مناظر احسن گیلانی مرحوم اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:"کہاں حدیث کی یہ مدرسی اور مذہبی تعریف اور کہاں میرا یہ دعویٰ کہ حدیث مسلمانوں ہی کی نہیں بلکہ انسانیت کے اہم ترین انقلابی عہد کی تاریخ کا معتبر ترین ذخیرہ ہے"مولانا اپنے دعویٰ کے ثبوت کے طور پر امام بخاری رحمة اللہ علیہ کی کتاب کے نام سے استشہاد کرتے ہیں جو انہوں نے اپنی مشہور زمانہ صحیح بخاری کا رکھا ہے۔ فرماتے ہ مزید مطالعہ
غیر مسلم اقوام میں انسانی حقوق کی مختصر تاریخ:۔ کہا جاتا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ سب سے پہلے بایل کے بادشاہ حمورابی 2130ھ تا2088ق م) کے کوڈ آف لاء میں ملتا ہے۔یہ صرف دعویٰ ہے کہ کیونکہ جس قانون کی زبان صفحہ ہستی سے نابود ہوچکی ہو۔اور جس کے خالق کے حالات زندگی کا کچھ پتہ نہ ہو اس کے بارے میں یہ کیسے یقین کیا جاسکتا ہے کہ وہ حقوق انسانی کا پہلا علمبردار تھا۔خود اس کوڈ آف لاء کے بعض حصے اتنے ظالمانہ اور وحشیانہ ہیں کہ ان سے بنیادی حقوق کے تصور کو شدید دھچکا لگتا ہے۔ اس طرح رومی سلطنت کے کچھ قوانین مزید مطالعہ