سیدنا ابوہریرہ ﷜ كی مبارک صفات اور مثالی حفظ و ضبط

نام و نسب سید الحفاظ والاثبات سیدنا ابوہریرۃدوسی یمنی﷜ کے نام کے بارے میں امام ذہبی﷫ لکھتے ہیں: اختلف فى اسمه على أقوال جمة، أرجحها: عبدالرحمٰن بن صخر.[1] ’’ابوہریرہ﷜ کے نام کے بارے میں بہت سے مختلف اقوال ہیں۔ ان میں سب سے راجح عبدالرحمٰن بن صخر ہے۔‘‘ بعض نے ابن غنم کہا ہے، بعض نے عبدشمس اور عبداللّٰہ بتایا ہے، بعض نے سُکَین، بعض نے عامر، بعض نے بریر اور بعض نے عبد بن غنم کہا ہے۔ بعض نے عمرو اور بعض نے سعید بتایا ہے۔ ایسے ہی آپ کے باپ کے بارے میں بھی کئی اقوال ہیں۔ ہشام بن کلبی نے آپ مزید مطالعہ