تقریباً دو سال پہلے وزارتِ مذہبی اُمور کی طرف سے اسلام آباد میں موجود مساجد کے لیے اوقاتِ نماز کے تعین کا اعلان کیا گیا۔ اتحادِ اُمت کے تناظر میں بظاہر یہ خوش کن امر ہے لیکن حقیقت میں اپنے اندر بہت سی خرابیاں لیے ہوئے تھا۔ ایسی خرابیاں جو قرآن و سنت کی تعلیمات کے خلاف بھی تھیں ۔کچھ عرصے کے لیے یہ معاملہ پس منظر میں چلا گیا، لیکن سننے میں آیا ہے کہ وفاقی وزارتِ مذہبی اُمور سنجیدگی سے اس پر عمل کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے باقاعدہ قانون سازی اور بل کی تیاری کررہی ہےجو منظوری کے بعد باقاعدہ قانون مزید مطالعہ
سیدنا ابوہریرہ نے سنّتِ نبویﷺ سننے، سمجھنے، یاد کرنے اور اُسے اُمت تک کمی و بیشی کے بغیر پہنچانے میں توفیقِ الٰہی سے منفرد مقام پایا۔ حافظ ذہبی لکھتے ہیں: "حَمَلَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ عِلْمًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْهِ، لَمْ یُلْحَقْ فِيْ کَثْرَتِهِ." [1] ’’اُنہوں نے نبی کریمﷺ سے بہت زیادہ، نہایت پاکیزہ، بابرکت علم حاصل کیا۔ اس (علم) کی فراوانی میں کوئی اُن تک پہنچ نہیں سکا۔‘‘ حافظ ذہبی ہی تحریر کرتے ہیں: "وَ أَبُوْهُرَیْرَة رضي الله عنه إِلَیْهِ الْمُنْتَهٰی فِيْ حِفْظِ مَا سَمِعَ مزید مطالعہ