انسانی فطرت ہے کہ اپنے خیالات ومحسوسات کو دوسروں تک پہنچایا جائے اور خوددوسروں کے حالات سے آگاہی حاصل کی جائے۔باخبر رہنا انسان کی بنیادی خواہش ہے۔چنانچہ نسل انسانی کی ابتداء سے ہی"ابلاغ" سے مراد دوسروں سے بات چیت،ان پر اپنا مطلب واضح کرنے اور اپنے خیالات وتصورات دوسروں تک پہنچانا ہے۔انسان نے ابلاغ کے عمل کو موثر بنانے کےلئے تہذیب کے مختلف ادوار میں ابلاغ کے مختلف ذرائع استعمال کئے ہیں۔زمانے کی ترقی کے ساتھ ابلاغ کے طریقوں اور ذریعوں میں بھی تبدیلی ہوتی رہی ہے۔انسان کی معاشرتی ضروریات نے ابلاغ کے مزید مطالعہ