قاعد امام کی امامت میں نماز

بیٹھ کر نماز پڑھانے والےامام کی امامت میں مقتدی نماز کیسے پڑھیں ،بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر؟یہ مسئلہ اہل علم کے ہاں مختلف فیہ ہے۔ اختلاف کی وجہ ذخیرۂ احادیث میں بظاہر مختلف روایات کا موجود ہونا ہے۔ان روایات میں سےبعض ایسی ہیں جن میں رسولِ اکرمﷺ کابیٹھ کر جماعت کروانے کی بناپر صحابہ کرام کا آپ کی اقتدا میں بیٹھ کر نماز پڑھنا،آپ کاقاعد(بیٹھے) امام کی امامت میں بیٹھ کر نماز پڑھنے کاحکم دینا اور کچھ صحابہ کرام کاآپ کی وفات کے بعد بھی اس پر عمل کرنا ہے ،جبکہ بعض روایات میں آپﷺ کے بیٹھ کر نماز پڑھانے پر مق مزید مطالعہ