مرزا غلام احمد 40؍1839ء میں پیدا ہوئے۔ 68-1864ء میں سیالکوٹ کی کچہری میں بطورِ محرّر ملازمت کی۔ اس دوران مختاری کا امتحان دیا مگر کامیاب نہ ہو سکے۔مرزا صاحب علم نجوم سے تو دلچسپی رکھتے ہی تھے، 1868ء میں سیالکوٹ سے واپسی کے بعدتسخیری عملیات اور اَوراد و وظائف کی طرف بھی متوجہ ہوئے اور تقریباً 9ماہ کی چلّہ کشی کے دوران 'مسمریزم' کی بھی مشق کی۔یہ مناظروں کا دور تھا اور ایک خاص حلقہ میں آپ مناظر اسلام کی حیثیت سے بھی معروف ہو چکے تھے ۔ مزید آنکہ مقدمات کے سلسلے میں آپ کا لاہور اکثر آنا جانا اور یہاں مزید مطالعہ