<p>خلافتِ راشدہ میں نظم و نسق</p>

خلفائے راشدین کا دور جہاں روحانی سعادتوں سے مالا مال تھا۔ معاشرتی اور سیاسی اعتبار سے بھی بے مثال تھا۔ خلفائے راشدین کی راتیں اللہ کے حضور میں قیام و سجود کی حالت میں گزرتی تھیں اور دن مخلوقِ الٰہی کی خدمت میں بسر ہوتے تھے۔حضرت ابو بکر صدیق (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے سوا دو برس کی قلیل مدت خلافت میں ایسے عظیم کارنامے سر انجام دیئے کہ ان کے نقشِ لازوال ہیں۔ حضور اقدس (علیہ الصلوٰۃ والسلام) کے بعد سرزمین عرب پھر ایک بار انار کی اور طوائف الملوکی کا گہوارہ بن گئی تھی۔ امام طبری کہتے ہیں کہ:''قریش اور مزید مطالعہ