عید الاضحیٰ کے دنوں میں قربانی کرنا اسلام اور مسلمانوں کا شعار ہےاور ان دنوں کا سب سے بہترین عمل قربانی کرنا ہی ہے۔ 10ذو الحجہ، 11 اور 12 تاریخوں کو عام طورپر قربانی کا اہتما م کیا جاتا ہے، لیکن قرآن وسنت میں قربانی کے ایام' ایام تشریق' کو قرار دیا گیا ہے۔ اور ایام تشریق چوتھے روز 13 ذو الحجہ کےغروبِ آفتاب تک برقرار رہتے ہیں۔ گویا عید کے دن کوشامل کرکے چار دن قربانی کرنا اسلامی شریعت میں مشروع ہے۔ ہمارے معاشرے میں اس پر نہ صرف عمل نہیں کیا جاتا بلکہ ایسا کرنے والے کو حیرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ا مزید مطالعہ
(1) 'عیدِ میلاد' کی تاریخ ' عید میلاد' کے موجِدعہدِ نبویﷺ،عہدِصحابہ ،نیزتابعینِ عظام اوراُن کے بعدکے ادوارمیں'عیدِمیلاد' کاکوئی تصورنہیں تھا،بلکہ یہ بدعت بہت بعدمیں ایجادہوئی،یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس کاانکارمیلاد منانے والے بھی نہیں کرسکتے ۔لہٰذاجب یہ بات مسلّم ہے کہ اس عمل کی ایجاد بعد میں ہوئی توہمیں یہ ضرور پتہ لگاناچاہیےکہ اس کی ایجاد کب ہوئی ؟اور اسے ایجاد کرنے والے کون لوگ تھے؟اس سلسلے میں جب ہم تاریخ کی ورق گردانی کرتے ہیں تومعلوم ہوتاہے کہ اس بدعت کی ایجاد فاطمی دور )362ھ - 567ھ ( میں مزید مطالعہ