حالیہ انتخابات میں جملہ اسلامیانِ پاکستان کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کا مقصد، ہدف اور نعرہ کسی مقبول سیاسی جماعت نے نہیں اپنایااور اگر کسی نے ڈھکے چھپے لفظوں میں اسے پیش بھی کیا تو عوام پاکستان نے اُس کو خاص پذیرائی نہیں بخشی ۔ بلکہ اس سے بڑھ کر انتخابات سے قبل پاکستان کے نظریہ جو ایک اسلامی ریاست کا قیام ہے، اُس سے ہی سرے انکار کیا جاتا رہا۔اگر 'الیکشن کمیشن آف پاکستان' کے بعض اہل کاروں نے دستور کی دفعہ 62،63 کی تصدیق کرتے ہوئے اسلام کی بنیادی معلومات پر مبنی سوالات ا مزید مطالعہ