احکام الجنائزاستاذ ناصر الدین البانی علمی دُنیا میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ان کا اسلوب تحریر او رطرز استدلال صرف کتاب اللہ اور سنت ِ رسول اللہ ﷺ پر مبنی ہے او ریہی مسلک اہل حدیث کا طرہ امتیاز ہے۔زیر نظر مقالہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو ہدایت اور ثابت قدمی عطا فرمائے۔ آمین!واجبات مریض :مندرجہ ذیل ہدایت پر عمل کرنا ہرمریض کے لیے انتہائی ضروری ہے:1۔ اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر راضی رہے، تقدیر پر صبر کرے او راپنے رب کے بارے میں حسن ظن رکھے، کیونکہ نبی کریمﷺ کا فرمان ہے:''مومن کا مزید مطالعہ
إن الحمد للہ، نحمدہ و نستعینه و نستغفرہ ، و نعوذ باللہ من شرور أنفسنا،و سیاٰت أعمالنا ، من یھدہ اللہ فلا مضل له، ومن یضلل فلا ھادي له و أشھد أن لا إلٰه إلا اللہ وحدہ لا شریك له، و أشھد أن محمد اعبدہ و رسوله، و صلاة اللہ و سلامه علیه، وعلی اٰله وصحبه و إخوانه أجمعین إلیٰ یوم الدین۔ أمابعداس کتاب کا جب ساتواں ایڈیشن ختم ہوگیا او رکتاب کے طبع کرانے کا مطالبہ زور پکڑ گیاتو میں نے ضروری سمجھا کہ اصرار کرنے والوں کی خواہش کا احترام کیا جائے چنانچہ کتاب کا آٹھواں ایڈیشن قارئین کی خدمت میں پیش کرنے پر م مزید مطالعہ
زیر نظر خطاب میں محدث العصر شیخ البانی نے اس اہم سوال کا جواب دیا ہے کہ وہ کیا طریقۂ دعوت ہے جو مسلمانوں کو عروج کی طرف گامزن کردے اور وہ کیا راستہ ہے کہ جسے اختیار کرنے پر اﷲ تعالیٰ اُنہیں زمین پر غلبہ عطا کرے گا اور دیگر اُمّتوں کے درمیان جو اُن کا شایانِ شان مقام ہے، اس پر فائز کرے گا؟...اس کے جواب میں اُنہوں نے دعوتی موضوعات کی ترتیب کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعیانِ اسلام کو ایسے اصل الاصول سے اپنی دعوت کا آغاز کرنا چاہئے جو انبیا کی دعوت کا مرکزی نکتہ رہا ہے اور ہر مسلمان پر اوّلین ف مزید مطالعہ
"زیر نظر مضمون عقائد کے موضوع پر حافظ ذھبی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "العلو للعلی العظیم" پر علامہ ناصر الدین البانی کا زور دار علمی مقدمہ ہے، جس میں الہی اسماء و صفات کی تاویل و تحریف کی پوری تاریخ سمونے کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افکار و خیالات کا علمی اور تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے، ساتھ ہی تاویل و تحریف کے اسباب و وجوہ اور امت اسلامیہ پر اس کے خطرناک اور دور رس سنگین نتائج تلاش کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ سب سے اہم چیز یہ کہ مقدمہ نگار نے، جو عصرِ حاضر کے عظیم ترین محقق و محدث ہونے کے ساتھ ایک مزید مطالعہ
سلف کا عقیدہ ان کے اقوال کی روشنی میںہم یہاں اسماء و صفات کے متعلق اسلاف سے منقول بعض نصوص پیش کر رہے ہیں:1۔ ولید بن مسلم کا بیان ہے کہ میں نے اوزاعی، مالک بن انس، سفیان ثوری اور لیث بن سعد سے صفات میں وارد احادیث کے بارے میں سوال کیا تو سب نے ایک ہی بات کہی، یہ تمام احادیث اپنے حقیقی معانی پر کیفیات سے تعرض کیے بغیر محمول کی جائیں گی۔2۔ ربیعہ اور مالک کا قول ہے: "استواء غیر مجہول ہے اور اس کی کیفیت سمجھنے سے انسانی عقل قاصر ہے مگر استواء پر ایمان لانا واجب ہے۔"شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ عل مزید مطالعہ
صفات کے سلسلے میں خطیب بغدادی کی اس بنیادی تحریر کو پیش نظر رکھنا چاہئے اور اسے اچھی طرح سمجھنا چاہئے، اس لیے کہ ہدایت و استقامت کی راہیں یہیں سے وا ہوتی ہیں۔ امام جوینی رحمۃ اللہ علیہ کو استواء نیز دیگر صفاتِ خداوندی میں جب مذہب سلف اپنانے کی توفیق و ہدایت ملی تو انہوں نے خطیب بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی انہی تحریروں پر اعتماد کیا تھا۔ علاوہ ازیں اس مسئلہ میں تمام اکابر محققین مثلا ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ اور ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کے سرغنہ خطیب بغدادی ہی ہیں۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ مزید مطالعہ
سید قطب طانقطہ نظر:اخیر میں اسلامی دعوت کےبعض علمبرداروں کواس مسئلہ میں تنبیہ ہوا وہ ہیں استاذ کبیر سید قطب موصوف نےجیل میں قرآنی فرید(1) یعنی ایک بےنظیر قرآنی گروہ کےزیر عنوان یہ بتلانے کی بعد کہ اس قرآن کی دعوت نےپوری اسلامی تاریخ بلکہ پوری انسانی تاریخ میں ایک ایسی بےنظیر اورممتاز نسل کوتیار کیا ہےجس رنگ ڈھنگ کی نسل دوبارہ وجود پذیر نہ ہوسکی ۔استاذ موصوف نےاس کے اسباب دریافت کیے ہیں جب کہ اس دعوت کا قرآن تاہنوز موجود ہے۔رسول اکرم ﷺ کی احادیث آپﷺ کااسوہ حسنہ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ سب کچھ ہمارے پا مزید مطالعہ
(محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت سے اہل علم بخوبی واقف ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلاف کا ساقوت حافظہ عطا فرمایا۔اسماء رجال اور تحقیق حدیث کے سلسلہ میں روئے زمین پر کم از کم دور حاضر میں آپ جیسا کوئی دوسرا آدمی نظر نہ آیا آپ کی بہت سی تصانیف منصہ شہود پر آکر اہل علم اور قدر دان حضرات سے خراج تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ آپ کی مشہور زمانہ تالیف صلوۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس میں آپ نے احادیث مبارکہ کی روشنی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا مکمل نقشہ فرمایا ہ مزید مطالعہ