<p>قرآن فہمی کے بنیادی اُصول٭ اور لغت ِعرب</p>

قرآنِ پاک نوعِ انسانی کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے اس کی وسعت اور ہمہ گیری کا یہ عالم ہے کہ ہر دور میں زندگی کے ہر شعبے میں انسانی عقل و فکر کے لئے رہنما بن سکتا ہے۔ قرآنی مضامین میں اس قدر جامعیت موجود ہے کہ ہر مکتب ِفکر کا آدمی اپنی تسکین کے لئے اس سے مواد حاصل کرسکتا ہے۔قرآن کے وسیع مفاہیم کی تعبیر عربی زبان کے ذریعے ہی ممکن ہے!اس کے مضامین کی وسعت اور ہمہ گیری کا تقاضا یہ تھا کہ اسے ایسی زبان میں نازل کیا جائے جو اس وسعت کی متحمل ہوسکے اور اعجازِ بیان کو اپنے اندر سما سکے۔یہ محض اِدّعا ہی نہیں مزید مطالعہ

<p>تبصرہ کتب</p>

نام کتاب۔عالم برزخ مولف۔عبدالرحمان عاجز ناشر۔رحمانیہ دارالکتب۔امین پور بازار فیصل آباد ہر روزاٹھتے جنازوں اور ہنگاموں سے بھر پور بستیوں کے دامن میں قبرستانوں کے سناٹوں کو دیکھ کر انسان شعوری یا لاشعوری طور پر بے ساختہ یہ کہنے پرمجبور ہوتا ہے۔ دل دھڑکنے کو زندگی نہ کہو موت کااضطراب ہوتاہے مگر خوگر پیکر محسوس انسان کی عقل ودانش یہیں تک دم توڑ دیتی ہے۔ فکری تجسس کبھی اس وھم میں مبتلا ہوجاتا ہے کہ: (النازعات۔10)"کیا ہم پھر پہلی حالت پرلوٹائے جائیں گے؟کبھی اس خیال میں بھٹکنے لگتا ہے۔کیا جب ہم بوسیدہ مزید مطالعہ