وطن عزیز میں اسلام اور اسلامی سوشلزم اور سائنٹفک سوشلزم کے مباحث گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہیں۔ پاکستان کے بعض نام نہاد ترقی پسندوں کی جانب سے اسلام میں سوشلزم کا پیوند لگانے یا سائنٹیفک سوشلزم میں اسلامی عقائد شامل کرنے کو عین اسلام قرار دینے کی مساعی ہنوز جاری ہیں۔ اس ضمن میں بعض کوتاہ اندیش لوگوں کی جانب سے علامہ اقبال کے کلام سے سیاق و سباق کے بغیر اقتباسات یا حوالے پیش کر کے مطلب براری کی بھی کوشش کی جاتی ہے۔ چند یوم قبل یوم اقبالؒ کے موقع پر ایک بار پھر ان لوگوں کی جانب سے اقبال کے کلام سے س مزید مطالعہ