اردو زبان میں سیرت طیبہ نبویہ (علی صاحبھا الصلوٰۃ والتحیة) پر بلا مبالغہ سینکڑوں کتابیں اور ہزاروں مقالات لکھے جا چکے ہیں اور کوئی ہفتہ یا مہینہ ایسا نہیں گزرتا جس میں کوئی نہ کوئی نئی کتاب یا کتابچہ منظرِ عام پر نہ آتا ہو۔ اس کثرتِ تالیف کے باوجود یہ ایک حقیقت ہے کہ قبولِ عام کے دربار میں بہت کم مصنفوں کو جگہ ملی ہے۔ اسی گروہ میں مناظر احسن گیلانی مرحوم شامل ہیں۔مولانا گیلانی مرحوم کی اکثر کتابوں میں طوالت اور کسی حد تک بے ترتیبی ملتی ہے مگر سیرت پر قلم اُٹھاتے ہوئے انہوں نے اختصار اور جامعیت مزید مطالعہ