درس عبرت

مغربی ممالک کے قانون کے مطابق ۱۸ برس کی عمر سے پہلے کسی مرد یا عورت کو اپنا مذہب تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ چنانچہ جونہی یہ مدت پوری ہوئی، ایک امریکن خاتون نے اپنی عمر کے انیسویں سال اسلام قبول کر لیا۔ اس خاتون کا اسلام محض زبانی حد تک نہیں بلکہ وہ اپنے آپ کو اس آخری ضابطۂ حیات کے مطابق ڈھالنے کا عزم کر چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پردہ کی شدت سے پابندی کرتی ہیں۔ لیکن ہند و پاک کی وہ مسلمان عورتیں جو آج کل امریکہ میں موجود ہیں، وہ کھلے بندوں پھرتی ہیں۔ ماڈرن بننے کے شوق میں انہوں نے ٹھیک ٹھیک مزید مطالعہ

ایک عظیم فریضہ اور ہماری غفلت

تقریباً تین صدیاں قبل انگریزی زبان میں قرآن مجید کا پہلا ترجمہ ہوا پھر اس کے بعد کئی تراجم منظرِ عام پر آئے اور اب لاکھوں کی تعداد میں یہ تراجم انگریزی داں نو مسلموں اور قرآن سے دل چسپی رکھنے والے حضرات کے زیرِ مطالعہ ہیں لیکن افسوس کہ ان تراجم میں نہ صرف یہ کہ بہت سی فحش اغلاط ہیں بلکہ بعض تو گمراہ کن ہیں مگر حیرت ہے کہ اس شدید المناک صورتِ حال کی طرف بہت کم توجہ دی گئی ہے۔ طرہ یہ کہ بعض چوٹی کے اسلامی ادارے انہی غلط سلط تراجم کو فراخدلی سے مفت تقسیم کر رہے ہیں لیکن ان کی تصحیح اور اصلاح کا مزید مطالعہ