<p>عورت كى امامت كا حاليہ واقعہ ؟</p>

پروفيسر خورشيد عالم ماہنامہ 'اشراق' لاہور ميں 'عورت كى امامت'كے بيان ميں لكھتے ہيں:"پچهلے دِنوں ايك نيك سيرت اور پڑهى لكھى خاتون نے نيويارك (امريكہ) ميں جمعہ كى نماز ميں مردوں اور عورتوں كى امامت كى..." 1عورت كى امامت كى دليل بيان كرتے ہوئے لكھتے ہيں:"سنن ابوداود ميں عورت كى امامت كے عنوان كے تحت اُمّ ورقہ سے دو حديثيں روايت كى گئى ہيں- پہلى حديث كا متن يوں ہے : "اُمّ ورقہ بن نوفل سے روايت ہے كہ جب رسول اللہﷺ غزوئہ بدر كے لئے نكلنے والے تهے تو ميں نے كہا: اے اللہ كے رسول، مجهے اپنے ساتھ اس غزوہ مزید مطالعہ