<p>جدید الیکٹرانک میڈیا کا دینی مقاصد کے لیے استعمال اور اس کا شرعی جائزہ</p>

تصویر کی تعریفتصویر کسی حیوان کا ایسا نمونہ تیار کرنے کا نام ہے جو اس حیوان کی شکل واضح کر دے، وہ نمونہ خواہ مجسم ہو یا مسطح، سایہ دار ہو یا غیر سایہ دار1تخلیقِ خداوندی کی مشابہت پیدا کرنا اور اس کی نقالی کرنا تصویر کہلاتا ہے ۔''التصاویر جمع التصویر ھو فعل الصورة والمراد به ھنا ما یتصور مشبھا بخلق اﷲ من ذوات الروح مما یکون علی حائط أوستر کما ذکرہ ابن المالك''2یہ مشابہت اور نقالی عام ہے خواہ مجسمہ کی صورت میں ہو یا نقش و رنگ کی صورت میں اور خواہ قلم سے اس کی نقاشی کی جائے یا پریس وغیرہ پر چھاپا مزید مطالعہ

مسلمان ریاستوں میں اسلامی قانون سازی کے قابلِ غور مسائل

عالم اسلام کے ممتاز علمائے کرام کے ایک کنونشن کی کارروائی ۱۰ تا ۲۳؍ جولائی الجزائر میں علماء کا اجتماع ہوا جسے ''الملتقی السابع للتعرف علی الفکر الإسلامي'' کہا جاتا ہے یعنی ساتواں اجتماع اسلامی فکر کی نشاندہی کی غرض سے۔ ایسا اجتماع ہر سال حکومت الجزائر کی ''وزارۃ التعلیم الأصلي والشوؤن الدینية'' اپنے اہتمام سے اور اپنے خرچ پر منعقد کیا کرتی ہے۔(التعلیم الأصلی سے مراد دینی تعلیم ہے)۔ امسال ساتواں اجتماع تھا۔ اس کی خصوصیت یہ تھی کہ تمام عالمِ اسلام سے علماء مدعو تھے اور کسی غیر مسلم مستشرق کو شر مزید مطالعہ

عالم اسلام کا اتحاد اور استعماری طاقتوں کے جال

( قسط 2) مشنتری سرگرمیاں (تبشیر) اور استعمار ایک دوسرے کے مقاصد کی تکمیل کا ذریعہ ہیں(بسلسلہ مسلمان ریاستوں میں اسلامی قانون سازی کے قابل غور مسائل)دوسرا موضوع تھا ''الوحدۃ الاسلامیة'' یعنی اتحاد عالم اسلامی۔ اس موضوع پر بہت کم مقالے پڑھے گئے۔ ایک مقالہ دکتور عبد العزیز کامل کا قابل توجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ دو چیزوں میں تشابہ یا تباین دیکھنا بڑی حد تک دیکھنے والے کے نقطۂ نظر کی بات ہے۔ عالم اسلامی کے قلب میں وہ قوم ہے جو سب سے پہلے اسلام کا جھنڈا لے کر نکلی اور جس کی زبان قرآن کی زبان ہے۔ مش مزید مطالعہ

استعمار اور تبشیر کے جدید ہتھکنڈے

استعمار اور تبشیر کے جدید ہتھکنڈے اقتصادی لالچ، مذہبی اور سیاسی تفریق ہیں انسان دوستی اور علم و ادب کی خدمت کی آڑ میں متعدد تحریکیں صہیونیت اور استعمار کی آلہ کار ہیں (بسلسلہ مسلمان ریاستوں میں اسلامی قانون سازی کے قابل غور مسائل) ( قسط ۳) سیاسی آزادی کے باوجود مسلمانوں کی اقتصادی پسماندگی کے باعث عیسائی مبشرین کی ہمت کتنی بڑھ گئی ہے۔ اس کا اندازہ کرنے کے لئے یہ کافی ہے کہ کویت میں پہلی بار ایک بڑا گرجا تعمیر ہو رہا ہے، جس کا مینار تمام مساجد کے میناروں سے اونچا ہے۔ اس سے کئی باتیں مزید مطالعہ

تعلیم و تبلیغ، مسلم اقلیتوں، تارکینِ وطن

تعلیم و تبلیغ، مسلم اقلیتوں، تارکینِ وطن اور اسلامی قانون کی تدوین کے مسائل پر اہم مباحث اسلامی استحکام مخلصانہ سماجی خدمات اور خالص اسلامی تعلیمات سے ہی ممکن ہے (بسلسلہ عالم اسلام کے ممتاز علمائے کرام کے ایک کنونشن کی کارروائی) استاد علال فاسی لکھتے ہیں کہ جب مغرب میں فرانسیسی استعمار روبہ زوال تھا تو مبشرین نے اپنے طریقہ کار میں تبدیلی کی اور 'آزادیٔ فکر اور بحث مباحثہ'' کے مراکز قائم کئے۔ ان میں سے ایک مرکز، جس کو بڑی اہمیت اور شہرت حاصل ہوئی، وہ تھا جو رباط تیوملیلین (Monster de Toum مزید مطالعہ