صحافت وخطابت کے عظیم شہسوار، مایہ ناز مدبر وحکیم، ملت ِاسلامیہ ہند کے مخلص قائد اور بے باک وباعزم مردِ میداں ، جامعہ سلفیہ بنارس کے رئیس، اُستاذ الاساتذہ علامہ ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہری رحمہ اللہ ہزاروں سوگواروں کو چھوڑ کر اپنے مولاے حقیقی سے جا ملے۔ إنا ﷲ وإنا إلیہ راجعون! 30؍ اکتوبر 2009ء بروز جمعرات بوقت ۵ بجے صبح آپ کی وفات کی خبر سنتے ہی ہند و بیرونِ ہند میں شدید رنج وغم کی لہر دوڑ گئی۔اللہ تعالیٰ آپ کی دینی وعلمی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین!ذیل میں مزید مطالعہ