<p>سربراہِ مملکت وقائدین سے عدالتی باز پرس اور اسلام</p>

6؍اکتوبر 2007ء کو جنرل پرویز مشرف کا جاری کردہ نام نہاد 'قومی مفاہمتی آرڈیننس' NRO ملکی حلقوں کی گرما گرم بحث کا موضوع ہے۔ اس سے قبل 3؍نومبر 2007ء کو اعلیٰ عدلیہ کے 55 کے قریب جج حضرات کو فارغ کرکے جنرل مشرف نے جس نئی عدلیہ کو متعین کیا تھا، عدالتی حلقوں میں گذشتہ چند ماہ سے ان جج حضرات سے باز پرس بھی کی جارہی ہے اور ان میں سے کئی جج حضرات یا تو سبک دوش کردیے گئے ہیں یا وہ عدالت ِعظمیٰ سے معافی کی درخواستیں پیش کر رہے ہیں ۔ 28؍ نومبر 2009ء این آر او سے مستفید ہونے والوں کے تحفظ کی آخری تاریخ مزید مطالعہ

تشہدِ صلوٰۃ میں انگشتِ شہادت سے حرکت کی کیفیت

استفتا ء: تشہد میں انگشت شہادت اٹھانے اور نہ اٹھانے کا مسئلہ اہل حدیث اور حنفیہ کے درمیان مختلف فیہ رہا ہے۔ خلاصہ کیدانی کی رو سے بعض متعصّب حنفیہ تو انگلی اُٹھانے کے اتنے مخالف رہے ہیں کہ اس پر افغانستان میں نہ صرف مار کٹائی بلکہ انگلی توڑ دینے یا کاٹ دینے کی وارداتیں بھی ہوتی رہی ہیں۔ چونکہ برصغیر میں سنّی اسلام افغانستان کے ذریعہ سے آیا، اس لئے برصغیر کے دین دار لو گ بھی اسی تشدد اور تعصّب کا شکار ہیں۔ برصغیر پاک وہند میں اہل حدیث کے سرخیل سید نذیر حسین دہلوی﷫ اور نواب صدیق حسن خان﷫ وغیرہ کو مزید مطالعہ