<p>مروجہ اسلامی بینکاری اور جمہور علماء کا موقف</p>

اسلام کی طرف منسوب مروّجہ بینکاری نظام کو ملک کے جمہور اہل فتویٰ، خلافِ شریعت قرار دیتے ہیں۔ اس رائے کے متفقہ اظہار کے لئے 25؍شعبان المعظم 1429ھ بمطابق 28؍اگست2008ء کو ملک کے چاروں صوبوں کے مشہور و معروف اربابِ فقہ و فتاویٰ کاایک اجتماع شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے زیر صدارت، جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی کراچی میں منعقد ہوا۔ اجتماع کے شرکا، تمام اہل فتویٰ حضرات نے قرآن و سنت، فقہ و فتاویٰ اور احوالِ واقعی کی روشنی میں بغور جائزہ لینے کے بعدمروّجہ اسلامی بینکاری کے حوالے سے اپنے جس موقف کا مزید مطالعہ