<p>مكاتيب ومراسلات</p>

1. محترم مدیر ماہنامہ 'محدث' لا ہور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ'محدث' ایک ایسا جریدہ ہے جو قرآن و حدیث کی تعلیمات کو خالص علمی انداز میں دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق پیش کر رہا ہے ۔ اللھم زد فَزِد! (آمین)'محدث'ان رسائل میں شامل ہے جو صائب الفکر اور مستقیم العمل افراد کی تیاری کے لئے بامقصد محنت کررہے ہیں لیکن اس کا انداز بہرحال جدا اور اپنی جگہ بڑا مفید اور اہم ہے۔دورِ حاضر میں جب کہ اِلحاد، دین بیزاری اور حیا دریدگی کی سیاہی عام ہوتی جا رہی ہے، 'محدث'جیسے نورِ وحی کو عام کرنے والے رسائل پہ مزید مطالعہ