کوئی مشکل سے پہنچے گا جہاں حافظ محمد ؒ تھے
بظاہر دیکھنے میں شادماں حافظ محمد تھے غم روز جزا سے نیم جاں حافظ محمد تھے
رہا تازیست ورس شرح قرآں مشغلہ انکا احادیث نبیؐ کے ترجماں حافظ محمدتھے
عبورخاص حاصل تھا انھیں دینی مسائل پر فقیہ ونکتہ داں تھے خوش بیاں حافظ محمدتھے
خدا کے دین کی خوشبو زمانے بھر میں پھیلائی حقیقت میں بہارجادواں حافظ محمدتھے
ادارہ تھے و اک علم وعمل کا دورحاضر میں علوم دین کے گنج گراں حافظ محمدتھے
ہماری رہبری کرتے رہے مشکل مسائل میں خوشا وہ دن ہمارے درمیاں حافظ محمدتھے
اطاعت میں عبادت میں ریاضت میں جماعت میں دم پیری بھی گویا نوجواں حافظ محمدتھے
ہمیشہ سوئے کعبہ قافلوں کی رھنمائی کی! امام العصر میر کارواں حافظ محمدتھے
وفور درد وغم میں شدت رنج وعلالت میں ثبات وصبر کاکوہ گراں حافظ محمدتھے
خدا آسودہ منزل کرے گا اُن کو عقبیٰ میں جہاں میں جادہ حق پررواں حافظ محمدتھے
سحر خیزی غذائے روح تھی حافظ محمد کی! خدا کے ذکر میں رطب الساں حافظ محمدتھے
ہزاروں آج بھی ہیں عالم دین متیں لیکن کوئی مشکل سے پہنچے گا جہاں حافظ محمدتھے
وہ ایک آیت تھے من آیات رب العالمین عاجز زمیں پر مثل مہر آسماں حافظ محمدتھے