دينى مدارس و جامعات ميں محدث كى پذيرائى

اہل علم و دانش ماہنامہ محدث كے علمى وتحقيقى معيار كى وجہ سے اس كامطالعہ بڑے ذوق وشوق سے كرتے ہيں اور دينى مدارس اور جامعات كے طلباء واساتذہ بهى اس ميں بڑى دلچسپى ركهتے ہيں- گذشتہ سال بعض دينى مدارس كے طلبا اور اساتذہ نے محدث كا خريدار بننے ميں بڑھ چڑھ كر حصہ ليا، بالخصوص درج ذيل مدارس كے فاضل اساتذہ نے طلبہ كو اس كے مطالعے كى ترغيب دلانے ميں اہم كردار ادا كيا :

*     مولانا عبد الرحمن چيمہ              شيخ الحديث دارالحديث محمديہ، لودهراں
*    مولانا محمد رفيق اثرى                  شيخ الحديث دار الحديث محمديہ، جلا ل پور پير والا
*     مدير جامعہ سلفيہ اسلام آباد
*     مدير دار العلوم محمديہ لوكووكشاپ ،لاہور
*     مولانارياض احمد سلفى   مركز الدعوة السلفيہ ستيانہ بنگلہ ، فيصل آباد


اہم دينى مدار س كے طلبہ ميں محدث بڑى تعدا د ميں خريد كر بهى پڑها جاتا ہے جن ميں جامعہ سلفيہ فيصل آباد، جامعہ ابى بكر الاسلاميہ كراچى، دارالعلوم محمديہ شیخوپورہ، المعهد العالي للدعوة الإسلامية، مريد كے اور جامعہ ستاريہ كراچى وغيرہ بطورِ خاص شامل ہيں۔

ان مدارس مين خريدار طلبہ كى تعداد حسب ِذيل ر ہى:
جامعہ سلفيہ اسلام آباد ميں 62….مركزالدعوة السلفيہ ستيانہ بنگلہ، فيصل آبادميں 57…دار العلوم محمديہ لوكووركشاپ لاہورميں 33…دارالحديث محمديہ لودهراں ميں 28…المعهد العالي للدعوة ا لإسلامية مريدكے ميں38 اور جامعہ لاہور الاسلاميہ، لاہور ميں 123

مدارس كے ان طلبہ كا ماہنامہ محدث پر يہ حسن اعتماد جہاں ہمارے لئے انتہائى اطمينان كا باعث ہے، وہاں ہم اپنے فاضل اساتذہ كرام كے حسن ظن اور سرپرستى پر انتہائى شكرگزار ہيں- اللہ تعالىٰ ہم سب كو اخلاص سے اپنے دين كى خدمت كى توفيق عطا فرمائيں۔

طلبہ كے لئے ماہنامہ محدث كا رعايتى زرِسالانہ صرف 100 روپے ہے۔
محدث ايك دينى علمى تحريك ہے، اس كو پھيلانے ميں مدد كرناكارِ ثواب ہے!!