دسمبر 1970ء

تعلیمی ادارے

تعلیمی ادارے
رحمانیہ دار الکتب امین پور بازار لائل پور

جماعت اہلحدیث میمن سنگھ (مشرقی پاکستان) کا تعلیمی منصوبہ


قیام پاکستا ن کے بعد سے مشرقی پاکستان میں مسلک اہل حدیث کی ایک ایسی درسگاہ کی اہم ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جو اول تا آخر مکمل دینی تعلیم دے سکے جبکہ دوسرے مکاتیبِ فکر سے تعلق رکھنے والی بڑی بڑی درسگاہیں موجود ہیں۔

مشرقی پاکستان میں خاطر خواہ دینی تعلیم کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے اہل حدیث طلباء مغربي پاکستان کا رُخ کرتے ہیں جہاں انہیں زبان کی اجنبیت اور وطن کی دوری کی وجہ سے کافی مشکلات اور مصائب کا سامنا ہوتا ہے اور بیشتر طلباء اپنے مالی حالات اور پیش آمدہ مشکلات کے خوف سے دینی تعلیم سے ہی محروم رہ جاتے ہیں۔

ان حالات کے مد نظر مشرقی پاکستان کے جید علماء جو پاک و ہند کے مشہور مدارس کے فارغ التحصیل ہیں، نے ضلع میمن سنگھ کی ایک درسگاہ میں اعلیٰ دینی تعلیم دینے کا انتظام کیا ہے اور تدریس کے لئے قابل ترین مدرسین کی خدمات حاصل کی ہیں لیکن مشرقی پاکستان میں جماعت کی مالی حالت اس عظیم منصوبہ کو مکمل کرنے سے قاصر ہے۔

اندریں حالات اہل دِل اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے احباب سے اس منصوہ کی تکمیل کے لے خصوصی مالی تعاون کی اپیل ہے تاکہ مشرقی پاکستان کی وسیع آبادی اپنے علاقہ میں دینی تعلیم و تربیت حاصل کر سکے۔

ترسیل زر کا پتہ: عبد اللہ خان ناظم جامعہ رحمانیہ (اہل حدیث)

چک پانجپاڑا ڈاک خانہ تریسال ضلع میمن سنگھ

نوٹ: جامعہ سے متعلق علماء اگر آپ کے پاس آئیں تو ان کا خاص تعاون فرما کر ہمیں ممنون فرمائیں۔

مدرسہ رحمانیہ (رجسٹرڈ) لاہور (۱۶)

کتاب و سنت اور عصری تعلیم کی مثالی درسگاہ ہے جو مرکزی شہر لاہور کی معروف علمی شخصیتوں شیخ التفسیر حضرت مولانا حافظ محمد حسین امرتسریؒ، شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد اللہ امرتسریؒ (روپڑی) اور خطیب ملت حضرت مولانا حافظ اسمٰعیل امرتسریؒ (روپڑی) کے باقیات صالحات سے ہے۔

دار العلوم عرصہ دو سال سے علماء و ماہرین تعلیم کے مجوزہ نصابِ تعلیم کے مطابق کہنہ مشق اور متجر علماء کی زیر سرپرستی دینی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ جس میں درس نظامی، حفظ و تجوید القرآن کے علاوہ ضروری عصری علوم بھی شامل ہیں، اور کثرت اسباق کی بجائے مضامین اور ان کے عملی اجراء کا زیادہ اہتمام ہے۔ نیز فاضل عری اور بورڈ کے دیگر امتحانات کا مکمل انتظام ہے۔ (تفصیل کے لئے مفصل نظام تعلیم ملاحظہ فرمائیں)

اس وقت مدرسہ میں چار استاد اور تئیس ۲۳ بیرونی طلباء زیر تعلیم ہیں جن کے اعلیٰ قیام و طعام کا مدرسہ کفیل ہے۔

احباب مدرسہ کا مثالی نصاب تعلیم اور معیاری انتظام خود تشریف لا کر ملاحظہ فرمائیں تو ہمیں خوشی ہو گی۔

مدنی علماء اور پاکستانی فضلاء کی مشاورتی کونسل ''مجلس التحقیق الاسلامی'' اور ماہنامہ ''محدث'' اسی دارالعلوم سے متعلق ہیں۔

(داخلہ ۵ شوال سے ۱۵ شوال تک ہوگا)۔ آئندہ سال کے لئے دو مزید فاضل اساتذہ کی خدمات حاصل کر کے درجہ اعلیٰ اور بخاری شریف کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

(حافظ عبد اللہ روپڑی) مدرسہ رحمانیہ (رجسٹرڈ) گارڈن ٹائون لاہور

نوٹ: لاہور شہر میں اومنی بس نمبر 24-22-20-11-6-5A-5 ماڈل ٹائون بس سروس اور اڈہ بیرونی سے قصور بس دن رات مدرسہ کے سٹاپ (اومنی بس باڈی بلڈنگ) پر ٹھہرتی ہیں۔