’’ محدث ‘‘ اور ’’ معارف اسلام ‘‘ کے ایک مضمون کا موازنہ
دونوں کے ایک عام قاری کی طرف سے’’محدث‘‘ ایک علمی اور اصلاحی مجلہ ہے اس کا مقصد ہر قسم کے قدیم و جدید مسائل پر کتاب و سنت کی بنیاد پر محققانہ اور سنجیدہ تحریریں پیش کرنا ہے۔ یہ مجلہ اس اعتبار سے کسی فرقہ کی نمائندگی یا ترجمانی نہیں کرتا کہ اسے کسی دھڑے کا تحفظ یا دوسرے کو نیچا کرنا ہے بلکہ اس کی پالیسی فرقہ بندی اور دھڑے بندی کے خلاف ہے۔ مختلف اصولی اور فروعی مسائل پر مباحث کے سلسلہ میں اس کا مقصد خالق علم و تحقیق کی تبلیغ ہوتی ہے۔ اس لحاظ سے ملتِّ اسلامیہ کے کسی فرعی مسئلے کی اہمیت اس کے نزدیک مزید مطالعہ