مارچ 2008ء

توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت اور یورپ

''ذرادائیں بائیں نظر دوڑائیں تو آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ ہم کس طرف جارہے ہیں ؟ بادیٔ النظر میں آپ کو یہ ہرگز معلوم نہیں ہوگا کہ جس ملک میں آپ رہ رہے ہیں ، اس میں اندر ہی اندر ایک مسلسل جنگ چل رہی ہے، لیکن تھوڑا سا ذرا غور کرنے سے آپ جان جائیں گے کہ ایک جنگ جاری ہے اور اس میں ہمیں اپنا دفاع کرنا ہوگا۔ ہوسکتا ہے ایسا وقت بھی آجائے کہ آپ بے خبر ہوں اور مسجدوں کی تعداد گرجا گھروں سے بھی بڑھ جائے۔'' یہ الفاظ ہالینڈ کے ممبر پارلیمنٹ گریٹ ولڈرز کے ہیں ۔ گریٹ ولڈرز 1963ء میں پیدا ہوا اس کی پرورش اگرچہ ا مزید مطالعہ

معرکۂ حق و باطل

تم سے دنیا نے اخوت کا سبق سیکھا تھا شرم کا، مہر و مروت کا سبق سیکھا تھا تم نے انسانوں کو اک راہ نئی بخشی تھی جامِ جم بخشا تھا اور دولتِ کئی بخشی تھی آج کیوں تم کو وہ ایامِ وفا یاد نہیں وہ بزرگوں کا چلن، حکمِ خدا یاد نہیں تم کہ صحراؤں کے دل چیر کے رکھ دیتے تھے تم کہ دریاؤں کے دل چیر کے رکھ دیتے تھے قوتِ دین کی ضربت سے چٹانیں توڑو تیر بیکار کرو وار کمانیں توڑو ہاں کبھی چہرٔہ تاریخ کا غازہ تم تھے دلِ کونین میں اک ولولۂ تازہ تم تھے کون کہتا ہے کہ میدان میں ہارے تم ہو کون کہتا ہے کہ تقدیر ک مزید مطالعہ