شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی کی سوانح حیات
شیخ المشائخ استاذی المکرم حافظ عبدالعزیز علوی بھی دارلفناء سے دار البقاء کی طرف رخصت ہوئے، منگل کی شام نماز مغرب کے بعد دوستوں کے ساتھ مقامی ریستوران میں موجود تھا کہ موبائل کی سکرین پر شیخ الحدیث عبدالعزیز علوی کی وفات کی خبر دیکھنے کو ملی ایک بار تو نظر انداز کرنا چاہا کہ یہ بھی دوپہر کی خبر کی طرح غلط فہمی پر مبنی ہو سکتی ہے مگر یہ خبر جامعہ سلفیہ کے ایک ذمہ دار ساتھی کی طرف سے تھی تو فوراً کچھ دوستوں سے رابطے پر اس کی تصدیق ہو گئی زبان پر انا لله وانا الیه راجعون کا کلمہ جاری ہوا اور دما مزید مطالعہ