شرح كتاب التوحيد (صحيح بخاری) قسط (13)
شرح كتاب التوحيد (صحيح بخاری) بَابُ قَوْلِ اللهِ تَعَالَى: ﴿قُلْ هُوَ الْقَادِرُ ﴾ [الأنعام: 65] اللہ تعالیٰ کا سورۃ انعام میں فرمانا : ’’کہہ دیجئے کہ وہی قدرت والا ہے ‘‘۔اس باب میں امام بخاری اللہ تعالیٰ کی صفتِ قدرت کو ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کی اس صفت کو بیان کرنے کے لیے تین الفاظ استعمال ہوئے ہیں : القادر، القدیر، المقتدر صفت القادر دو مرتبہ ،المقتدر دو مرتبہ اور صفت قدیر سنتیس بار اور القدیر ایک بار استعمال ہوئی ہے۔امام ا بن البطال فرماتے ہیں :’’قدرت اللہ مزید مطالعہ
خواجہ سرا؛ شناخت اور حقوق و فرائض
قرآن وسنت کی روشنی میں
زندگی گزارنے اور ضروریات پوری کرنے کے لیے شناخت بنیادی حیثیت رکھتی ہے ۔اسی ضرورت اور خواہش کے پیش نظر اللہ تعالیٰ انسان کو اس کی پیدائش سے پہلے ہی والدین اور خاندان عطافرما تا ہے ، جو اسے شناخت ، پرورش اور اس کے حقوق کا تحفظ فراہم کرتا ہے ۔﴿ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنٰكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ وَّ اُنْثٰى وَ جَعَلْنٰكُمْ شُعُوْبًا وَّ قَبَآىِٕلَ لِتَعَارَفُوْا اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ اَتْقٰىكُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌ خَبِيْرٌ﴾ [الحجرات:13]’’ اے لوگو! بے شک ہم نے تمھیں ایک نر اور مزید مطالعہ
محدث کی نصف صدی اور نیا دور
فکرو نظر بسم اللہ الرحمن الرحیم محدث کی نصف صدی اور نیا دور رسول اللہ ﷺ نے اپنے حج کے موقع پر الوداعی خطبہ دیا ، جس میں پورے اسلام کا خلاصہ بیان کیا ، آپ ﷺ نے خطبہ کے آغاز میں فرمایا:’’اے لوگو! میں جو کچھ کہوں اسےغور سےسنو ، شائد اس کے بعد پھر کبھی یہاں ملاقات نہ ہوسکے ۔‘‘اور خطبہ کے آخر پر فرمایا: فَلْيُبْلِغِ الشَّاهِدُ الغَائِبَ . [صحيح البخاري :1739]’’ ہر موجود شخص کو چاہیے کہ (یہ باتیں ) مزید مطالعہ
استاد محترم ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی ﷾ تقریبا ایک سال سے جامع بخاری کے اہم مقامات پر درس دے رہے ہیں ۔ انہوں نے ابتداء کتاب الاکراہ سے کی اور کتاب التوحید کے آخر تک دروس مکمل کیے تو پھر جامع بخاری کا ابتدائی حصہ منتخب کیا ،اس طرح وہ نہ صرف ماضی کے متنوّع افکار کا جائزہ لیتےرہتے ہیں بلکہ دور حاضر کے فتنوں کی بھی نشاندہی کرتے جاتے ہیں ۔ ہم تین شاگرد قاری فہد اللہ ، قاری مصطفیٰ راسخ اور راقم الحروف کی ایک ٹیم نے انہیں مرتب کرنے کا پروگرام بنایا ہے ، میری ذمہ داری ’کتاب التوحید‘ ہے ۔مدنی صاحب مل مزید مطالعہ