سرچشمۂ ہدایت قرآن ہی تو ہے اکمل خدا کی نعمت قرآن ہی تو ہے گنجینۂ شریعت قرآن ہی تو ہے سرمایہ بصیرت قرآن ہی تو ہے علم و عمل کا حاصل ہوش و خرد کا رہبر فکر و نظر کی دولت قرآن ہی تو ہے مغرب کے فلسفیوں سے کیا روشنی ملے گی لاریب نورِ حکمت قرآن ہی تو ہے ہر فلسفے کو جانچا ہر اک نظام پرکھا راحت سراپا راحت قرآن ہی تو ہے ہر فلسفہ ہلاکت ہر اک نظام فاسد رحمت سراپا رحمت قرآن ہی تو ہے باطل کی ظلمتوں کو کافور جو کرے گا وہ مہر علم و حکمت قرآن ہی و ہے سوز مزید مطالعہ
خدا پر کامل اعتقاد رکھیے۔ علماءِ کرام کے خلاف سازش خدا پر کامل اعتقاد رکھیے:''تاریخ ان لوگوں کے بارے میں فیصلہ کرے گی جن کی ریشہ دوانیوں اور سازشوں کے نتیجہ میں برصغیر میں بد امنی اور انتشار پھیلا۔ ہزاروں لوگوں کو طرح طرح کے مصائب کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنے گھر بار، اپنی املاک، غرض کہ ہر چیز کو خیر باد کہنا پڑا۔ نہتے عوام کو جس منظم طریق سے قتل کیا جا رہا ہے اسے دیکھ کر ہلاکو اور چنگیز کی روحیں بھی شرما رہی ہیں۔ ہم ایک سوچی سمجھی اور منظم سازش کا شکار ہوئے ہیں اور اس سازش کو تیار کرتے وقت مزید مطالعہ
نام کتاب: فضائل ابی بکرؓ جنتی بزبان مولا علیؓ جنتیمرتب: مولانا عبد الرشید حنیفناشر: مکتبہ زبیریہ جھنگ صدرمسلمانوں کی تاریخ کا وہ انتہائی سیاہ دن تھا جب کسی کلمہ گو نے حضرت علیؓ کی (بزعم خود) عقیدت میں کھو کر حضرت ابو بکرؓ، حضرت عثمانؓ اور حضرت عمرؓ کو اپنی تنقید کا ہدف بنایا اور وہ روز بھی تاریخ اسلامی کا یقیناً تاریک ترین ہے جب کسی دوسرے کلمہ گو نے حضرت ابو بکرؓ، حضرت عثمانؓ اور حضرت عمرؓ کی محبت میں سرشار ہو کر حضرت علیؓ کی تذلیل کی کوشش کی ہو گی۔ امتِ محمدیہ کا یہ اندازِ فکر اور اختلاف اتنا ک مزید مطالعہ
بے شک آنحضرت ﷺ سے پہلے انسان خدا کی ہستی اور اس کی وحدانیت سے آشنا تھا مگر اس بات سے پوری طرح واقف نہ تھا کہ اس فلسفیانہ حقیقت کا انسانی اخلاقیات سے کیا تعلق ہے۔ بلاشبہ انسان کو اخلاق کے عمدہ اصولوں سے آگاہی حاصل تھی مگر اسے واضح طور پر یہ معلوم نہیں تھا کہ زندگی کے مختلف گوشوں اور پہلوؤں میں ان اخلاقی اصولوں کی عملی ترجمانی کس طرح ہونی چاہئے۔ خدا پر ایمان، اصولِ اخلاق اور عملی زندگی یہ تین الگ الگ چیزیں تھیں جن کے درمیان کوئی منطقی ربط، کوئی گہرا تعلق اور کوئی نتیجہ خیز رشتہ موجود نہ تھا۔ ی مزید مطالعہ
آلام و مصائب میں پریشاں نہیں ہوتا مومن کبھی مایوس و ہراساں نہیں ہوتا ہے جُہدِ مسلسل ہی میں انسان کی عظمت جو ہار دے ہمت ہی وہ انساں نہیں ہوتا اُس قوم کی قسمت میں اندھیرے ہی رہے ہیں جس قوم کا کردار درخشاں نہیں ہوتا اُس شخص پہ اللہ کی رحمت نہیں ہوتی جو اپنے گناہوں پہ پشیماں نہیں ہوتا دنیا میں وہی شخص ہے توقیر کے قابلِ جو اپنے فرائض سے گریزاں نہیں ہوتا کر لیتا ہے تعمیر وہ پھر اپنا نشیمن جو برقِ حوادث سے ہراساں نہیں ہوتا مومن کی فتح ہوتی ہے اے رازؔ بالآخر مزید مطالعہ
نام کتاب: سیرت سید العالمین ﷺمصنف: مولانا احمد دین گکھڑویناشر: سکول بک ڈپو، اردو بازار، گوجرانوالہضخامت: ۱۷۶ صفحاتقیمت: ایک روپیہ ۵۰ پیسےمولانا احمد دین گکھڑوی کا نام مناظر اسلام کی حیثیت سے دینی حلقوں میں خاصا معروف ہے۔ انہوں نے قیامِ پاکستان سے پہلے عیسائیت کے علاوہ شرک و بدعت کے خلاف اسلام کی ترجمانی اور دفاع میں بڑے معرکہ آراء مناظروں میں حصہ لیا ہے اور اسلام کی حقانیت کا پرچم بلند کرنے میں بڑھ چڑھ کر کام کیا۔ ''سیرت سید العالمین'' (ﷺ) ان کی مناظرانہ انداز کی تصنیف ہے۔ اس میں انہوں نے پادری مزید مطالعہ
اے خدا ہم تھے کیا، آج کیا ہو گئے تجھ سے کٹ کر اسیرِ بلا ہو گئے تھا زمانہ کہ ہمت کا کوہسار تھے ہے زمانہ کہ مٹی کا انبار ہیں تھا زمانہ کہ نورِ سحر تھے کبھی ہے زمانہ کہ اب ہم شبِ تار ہیں تھا زمانہ کہ دنیا تھی زیرِ نگیں ہے زمانہ کہ خود ہم نگوں سار ہیں تھا زمانہ کہ عظمت کا مینار تھے ہے زمانہ زمیں پر فقط بار ہیں تھا زمانہ کہ گلہائے رنگیں تھے ہم ہے زمانہ کہ بکھرے ہوئے خار ہیں تھا زمانہ کہ دنیا کے سالار تھے ہے زمانہ کہ اب مردِ بیمار ہیں تھا زمانہ کہ ہم تھے صدائے جرس ہے زمانہ کہ کہ ا مزید مطالعہ
اتحاد (۱) ''بڑی طاقتوں کی حکمتِ عملی اسی نقطہ پر مرکوز نظر آتی ہے کہ عالم اسلام میں افتراق و تشتّت کے رجحان کو تقویت دے کر مغربی استعمار کا اُلّو سیدھا کیا جائے۔ اس مقصد کے لئے عجیب عجیب ہتھکنڈے اختیار کیے گئے۔ پہلی عالمی جنگ نے انہیں موقع دیا کہ عربوں کی علاقائی عصبیت کو اُبھار کر ریاستِ ترکیہ کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیں اور اس طرح اسے کمزور کر دیا جائے۔ پھر اس خوف سے کہ کہیں عربوں میں اتحاد و اتفاق کی قوتیں اُبھر نہ آئیںَ ان کی سر زمین کو چھوٹی چھوٹی مملکتوں میں بانٹ کر ان میں علاقائی عصبیت ا مزید مطالعہ
نام کتاب: ماہنامہ ''الجامعہ'' کا اتحاد عالم اسلام نمبرایڈیٹر: چودھری برکت علی شمیم ایم۔ اے، مہر احمد خاں عرفانینگران: مولانا محمد ذاکر صاحبمقامِ اشاعت: جامعہ محمدی شریف۔ ضلع جھنگقیمت: ۲ روپےماہنامہ الجامعہ، جامعہ محمدی شریف ضلع جھنگ کا نومبر۔ دسمبر ۱۹۷۱ء کا شمارہ ''اتحاد عالم اسلام'' نمبر پیشِ نظر ہے۔ یوں تو کسی ماہنامہ کے تین چار ماہ قبل کے شمارہ پر تبصرہ عجیب سی بات ہے لیکن یہ خصوصی شمارہ اپنی ایک مستقل حیثیت رکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ اس وقیع خصوصی شمارہ کو ایک مستقل کتاب ہی کی صورت میں م مزید مطالعہ
اللہ کا جو تابعِ فرماں نہیں ہوتا انسان حقیقت میں وہ انساں نہیں ہوتا بے کیف ہے یہ جلوہ گرِ حسن و محبت پروانہ اگر شمع پہ قربان نہیں ہوتا مومن کسی انساں کو پریشان نہیں کرتا مومن کسی انساں سے پریشاں نہیں ہوتا لٹتے ہیں سدا عزت و ناموس اسی کے آپ اپنی جو عزت کا نگہباں نہیں ہوتا پیغمبرِ بر حق ﷺ کی احادیث کا منکر واللہ! کبھی صاحبِ ایماں نہیں ہوتا انجامِ گلِ تر سے جو واقف ہے چمن میں وہ دل کبھی مانوسِ بہاراں نہیں ہوتا اس شب مہ و انجم بھی چراغاں نہیں کرتے جس شب مِری مزید مطالعہ
نام کتاب: جائزہ مدارسِ عربیہ، مغربی پاکستانسائز: ۱۷x۲۷/۸ضخامت: ۸۰۳: صفحاتقیمت: بائیس (۲۲) روپےملنے کا پتہ: مسلم اکاومی ۲۹ / ۱۸ محمد نگر علامہ اقبال روڈ لاہور''جائزہ مدارس عربیہ مغربی پاکستان'' موضوع کے لحاظ سے ایک ایسی کتاب ہے جسے کاروباری نقطہ نظر سے شائع کرنے کا کوئی شخص حوصلہ نہیں کر سکتا۔ بلکہ اس کام کے لئے کوئی انتہائی مخلص شخص ہی جو خود مدارسِ عربیہ کی ضرورت اور افادیت سے واقف ہو اور دوسروں پر اس کی افادیت و اہمیت واضح کرنا چاہتا ہو، حوصلہ کرے گا۔ بالفاظ دیگر حافظ نذر احمد صاحب جیسا بے لوث مزید مطالعہ
۲۴،۲۳،۲۲ ستمبر ۱۹۷۲ء کو جامعہ سلفیہ (لائل پور) کانفرنس ہو رہی ہے، اس موقع پر اس درسگاہ کے ایک بانی اور پہلے ناظمِ تعلیمات کی یاد میں یہ نظم دی جا رہی ہے۔ حسنِ اتفاق سے سابقہ آرٹیکل''سیاستدان ابن تیمیہؒ کی نگاہ میں'' کے ساتھ بھی نظم کے مضمون اور ناظم کے ممدوح کی کئی مناسبتیں ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مولانا مرحوم نے اسی شب وصال فرمایا جس میں حافظ ابن تیمیہؒ فردوس بریں کو سدھارے تھے۔ حق گوئی و بے باکی میں تو تیغِ رواں تھا تو دشمنِ ایماں کے لئے برقِ تپاں تھا گفتار میں کردار میں اک سوز مزید مطالعہ
نام کتاب : سید محمد داؤد غزنویؒمصنف : عبد الرشید اظہرؔضخامت : ۸ صفحاتقیمت : غیر مجلد ۷۵/۱ روپے مجلد ۵۰/۲ روپےناشر : جمعّیت الطلباء الجامعۃ السلفیہ لائل پورمولانا داؤد غزنویؒ پر یہ مختصر سا کتابچہ اس نوجوان نے ترتیب دیا ہے جس نے بقولِ خود ان کے نیاز بھی حاصل نہیں کیے اور اس احساس کے پیش نظر یہ کام کیا ہے کہ شاید کوئی اللہ کا بندہ اس بلند و بالا شخصیت پر قلم اُٹھانے پر آمادہ ہو جائے۔زیرِ نظر کتاب جیسا کہ اس کی ضخامت سے باہر ہے، مولانا مرحوم کی زندگی کی ایک جھلک ہی ہے لیکن اس ایک جھلک سے مولانا مزید مطالعہ
نام کتاب : سید محمد داؤد غزنویؒمصنف : عبد الرشید اظہرؔضخامت : ۸ صفحاتقیمت : غیر مجلد ۷۵/۱ روپے مجلد ۵۰/۲ روپےناشر : جمعّیت الطلباء الجامعۃ السلفیہ لائل پورمولانا داؤد غزنویؒ پر یہ مختصر سا کتابچہ اس نوجوان نے ترتیب دیا ہے جس نے بقولِ خود ان کے نیاز بھی حاصل نہیں کیے اور اس احساس کے پیش نظر یہ کام کیا ہے کہ شاید کوئی اللہ کا بندہ اس بلند و بالا شخصیت پر قلم اُٹھانے پر آمادہ ہو جائے۔زیرِ نظر کتاب جیسا کہ اس کی ضخامت سے باہر ہے، مولانا مرحوم کی زندگی کی ایک جھلک ہی ہے لیکن اس ایک جھلک سے مولانا مزید مطالعہ
خوش مرتبہ و مقامِ صحابہ غلامِ محمد ﷺ غلامِ صحابہ کلامِ محمد ﷺ کلامِ صحابہ پیامِ محمد ﷺ پیامِ صحابہ گلِ مجتبیٰ ﷺ سے گلِ مصطفےٰ سے معطر معطر مشامِ صحابہ سمجھ لو کہ ایماں مکمل نہیں ہے نہ ہو دل میں گر احترام صحابہ دلوں میں بچھی ان کے کیا چاندنی سی محمد ﷺ ہیں ماہِ تمامِ صحابہ ستاروں کی مانند روشن ہیں سارے ہے برحق حدیثِ مقامِ صحابہ صداقت عدالت سخاوت شجاعت ہیں زندہ جہاں میں بنامِ صحابہ خدا ان سے راضی وہ راضی خدا سے ہے کیا رازؔ عالی مقام صحابہ مزید مطالعہ
نام کتاب : سولہ سورہ مترجمہدیہ : 3 روپےناشر : کتب خانہ اشاعت الکتاب والسنہ بنس روڈ کراچی نمبر 1قرآنِ پاک کی سولہ سورتوں الفاتحہ، یٰسین، الفتح، الرحمٰن، الواقعہ، الدخان، السجدہ، المزمل، الکہف، النباء، النازعات، الملک، الکافروں، الاخلاص، الفلق، الناس کو کتب خانہ اشاعت الکتاب والسنہ نے بڑے اہتمام اور حسن کے ساتھ شائع کیا ہے۔ مندرجہ بالا سورتوں کی جامع تفسیر مولٰینا عبد الستار صاحب محدث دہلوی کے فکر کا نتیجہ ہے اور اس کو بطورِ حاشیہ مولانا عبد القہار صاحب دہلوی نے مرتب کیا ہے۔ ترجمہ رواں، حواشی جام مزید مطالعہ
نام کتاب : بد نصیبمصنف : مائل خیر آبادیضخامت : 64 صفحاتقیمت : 25/1 روپےناشر : ادارہ الحسنات ذیلدار پارک اچھرہ لاہوربچوں اور بڑوں کے لئے افادی ادب کی تخلیق میں مائل خیر آبادی صاحب کا قابل قدر حصہ ہے۔ وہ سادہ و سلیس اور شگفتہ و رواں زبان میں لکھتے ہیں۔ اندازِ بیان دلکش ہے۔ زیرِ نظر کتاب ''بدنصیب'' میں انہوں نے ان دس بد نصیبوں کا حال کہانی کے انداز میں لکھا ہے جن تک اللہ کا دین پہنچا لیکن وہ کسی نہ کسی وجہ سے اس نعمت سے محروم ہو گئے۔ واقعی اس شخص سے زیادہ بد نصیب کون ہو سکتا ہے جس کے سامنے جنت کا مزید مطالعہ
نام کتاب : ہم ماتم کیوں نہیں کرتے؟مؤلف : مولانا قاضی مظہر حسینضخامت : 48 صفحاتقیمت : 1 روپیہملنے کا پتہ : منیر اقبال، دواخانہ عثمانیہ جامع مسجد برکت علی ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور'ہم ماتم کیں نہیں کرتے' اڑتالیس صفحے کا کتابچہ ہے جو ایک پمفلٹ بعنوان 'ہم ماتم کیوں کرتے ہیں' اور سائیکلو سٹائل کی ہوئی 'کھلی چٹھی بنام مظہر حسین مولوی چودھویں صدی' کے جواب میں قاضی مظہر حسین صاحب امیر خدام اہل سنت والجماعت صوبہ پنجاب نے لکھا ہے۔ قاضی صاحب نے قرآنی آیات، احادیثِ رسولِ مقبول ﷺ اور ائمہ کرامؒ کے اقوال سے ث مزید مطالعہ
(1) مکمل نماز نام کتاب : ہدایة النبي المختار (المعروف مکمل نماز)مؤلف : حضرت مولانا عبد الوہاب دہلوی رحمۃ اللہ علیہصفحات : ۴۴۸طابع و ناشر : کتب خانہ اشاعت الکتاب والسنۃ۔ کراچیطبع : پندرھویں (۱۳۸۸ھ)قیمت : 5 روپےپتہ : مالکان کتب خانہ اشاعت الکتاب والسنۃ۔ برنس روڈ۔ کراچی نمبر 1مؤلف کتاب حضرت مولانا عبد الوہاب دہلویؒ (ف ۸ رجب ۱۳۵۱ھ) حضرت مولانا عبد اللہ غزنویؒ، حضرت مولانا حضرت محمد لکھنویؒ، حضرت مولانا منصور الرحمٰنؒ تلمیذ امام شوکانیؒ اور شیخ الکل حضرت سید نذیر حسین محدث دہلوی رحمہم اللہ تعالیٰ مزید مطالعہ
آپ سے دنیا کی رعنائی آپ سے دنیا کی رنگینی آپ تصور میں جب آئے خوشبو پھیلی بھینی بھینی آپ امین صادق کہلائے حسن عمل کے پھول کھلائے دھو گئی سب کے دل کی تلخی آپ کی باتوں کی شیرینی دشمن جوبھی سامنے آیا دیکھ کے ان پر ایمان لایا عفو، تحمل، شان کریمی، حسن تکلم، خندہ جبینی آپ کا اسوہ حاصل قرآں آپ کا اسوہ حاصل ایماں ہم پر بس تقلید ہے لازم کفر ہے ان پر نکتہ چینی رحمت عالم، محسن اعظم، سرور عالم آپ کے دم سے کٹ گئیں ظلم کی سب زنجیریں ختم ہوئی یکسر مزید مطالعہ