رسولِ اکرم ﷺ کی چار بیٹیاں
( شیعہ کی معتبر کتب سے ثبوت )
چند سال بیشتر شیعہ ذاکر آصف رضا علوی مالہ و ما علیہ نے اپنی تقریر میں رسول اللہ ﷺ کی شادی اور آغاز وحی کی تاریخ کو بنیاد بنا کر حضرت فاطمہ کے علاوہ باقی تین بیٹیوں زینبؓ ، رقیہ ؓاور ام کلثومؓ کا انکار کردیا اور کہا کہ وہ سیدہ خدیجہ کی پہلے خاوندوں کی اولاد تھیں ، چونکہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی گود میں پرورش پائی تھی اس لیے وہ رسول اللہﷺ کی طرف منسوب ہوگئیں۔جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شیعہ تو شیعہ اہل سنت کے کچے ذہنوں نے حساب کتاب کرنا شروع کردیا۔ جب جمع و تفریق سے بات نہ بنی ت مزید مطالعہ
قرآن وحدیث میں شاتم رسول کی سزا
رسولِ کریمﷺکی عزت، عفت، عظمت اور حرمت اہل ایمان کاجزوِلاینفک ہے اور حب ِرسولﷺایمانیات میں سے ہے اور آپ کی شانِ مبارک پر حملہ اسلام پر حملہ ہے۔ عصر حاضر میں کفار ومشرکین کی جانب سے نبوت ورسالت پر جو رکیک اور ناروا حملے کئےجارہے ہیں، دراصل یہ ان کی شکست خوردگی اور تباہی و بربادی کے ایام ہیں۔ آسیہ مسیح نے جو رسول اللہﷺ کی ذاتِ ستودہ صفات پر گستاخانہ حملے کئے، اس کے بچاؤ کے لئے بعض دانشورانِ سوء اور نام نہاد مفکرین و متجددین الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں او ریہ پروپیگنڈہ کررہے مزید مطالعہ