<p>مناجات</p>

دل و نظر کو عطا کیفِ سرمدی کر دے شعورِ زیست کو آگاہِ بندگی کر دے دلوں میں عشقِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی کر دے کشاکشِ و تگ و دو کی فراہمی کر دے بساطِ زیست میں پیدا ہما ہمی کر دے نگاہِ لطف و کرم میں کشادگی کر دے یہ کشتِ آرزو میری ہری بھری کر دے اور اس میں رُشد و ہدایت کی روشنی کر دے بنے ہیں تختہ مشقِ ستم مسلماں کیوں؟ الہیٰ ختم یہ دورِ ستم گری کر دے فلاح و فوز مسلماں کا مقدر کر عنایت اس کو زمانے کی سروری کر دے حصولِ منزلِ مقصود کی ہو دل میں تڑپ وفورِ لطف و کرم فیض گستری کر دے ترے ہی ذکر سے مزید مطالعہ