<p>صحیح تفسیرِ قرآنی کا واحد معیار۔۔۔سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم</p>

روزنامہ "جنگ"۔۔۔لاہور نے اپنی 18 ستمبر 1987ء کی اشاعت میں ایک خبر شائع کی ہے۔ جس کا جلی عنوان یوں ہے: "قرآن پاک کی غلط تفسیر پر سزا دی جائے گی۔۔۔ریکارڈنگ میں غلط تلفظ بھی جرم ہو گا۔ قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر ترمیمی بِل کی منظوری دے دی۔" جبکہ متن میں لکھا ہے کہ: "آج قومی اسمبلی نے قرآن پاک کی طباعت و اشاعت کی غلطیاں ختم کے سلسلے میں ترمیمی بل کی متفقہ طور پر منظوری دی۔ مذہبی امور کے وفاقی وزیر حاجی سیف اللہ خاں، جنہوں نے یہ بل پیش کیا، نے کہا ہے کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ قرآن پاک کی سمعی و بصری کی مزید مطالعہ