<p>الشریعہ کے رئیس التحریر کے نام ایک مراسلہ</p>

محترم حضرت والامقام زاہد الراشدی صاحبالسلام علیکم ورحمة اللہ و برکاتہاللہ تعالیٰ نے آپ کے دم قدم سے ایک صاف ستھرے دینی رسالے کو فراز بخشا، مگر گذشتہ دو برسوں سے یہ چیز شدت سے مشاہدے میں آرہی ہے کہ یہ پرچہ کسل مندی کا شکار ہورہا ہے اور منفی قوتوں کااس پر اثر بڑھتا جارہا ہے۔آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ پرچہ محض آپ کے نام کی خوبصورتی کا آئینہ دار نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے اسلافِ کبار کی اعلیٰ روایات کا امین بھی ہے، خصوصاً مولانا محمود الحسن، مولانا حسین احمد مدنی، مولاناشبیراحمد عثمانی، مفتی محمد شفیع، مزید مطالعہ

<p>نویں آئینی ترمیم، سرکاری شریعت بل کی منظوری کی سازش ہے!</p>

دستور میں فوری ترمیم کرکے متفقہ شریعت بل ختم کیا جارہے ،نویں آئینی ترمیم، سرکاری شریعت بل کی منظوری کی سازش ہے!اسے متفقہ ترمیمی شریعت بل سے ہم آہنگ کئے بغیر منظور نہ کیا جائےوطن عزیز میں اس وقت نفاذ شریعت کا مطالبہ زوروں پر ہے او راس سلسلہ میں متفقہ ترمیمی شریعت بل کی منظوری کے لیے جملہ دینی مکاتب فکر کا ''متحدہ شریعت محاذ'' بھی تشکیل پاچکا ہے۔جس نے تھوڑے ہی عرصہ میں اسلامیان پاکستان کو اس اہم مسئلہ پر کافی حد تک منظم کردیا ہے کہ ملک میں لسانی، گروہی اور سیاسی اختلافات کی بناء پر داخلی امن و اما مزید مطالعہ