بدلا نظامِ قیصر و کسریٰ کو سربسر

قلب و نظر میں آپ ﷺ ہی رہتے ہیں جلوہ گر دنیا و دیں میں آپ ﷺ کا اُسوہ ہے راہ بر معیارِ حق ہے آپ ﷺ کی ہر بات، ہر عمل نامعتبر تمام جہاں، آپ ﷺ معتبر فاراں کی چوٹیوں سےجو جلوہ نما ہوا کرنیں اس آفتاب کی پہنچیں نگر نگر اُن کا وجود رحمتِ عالم ہے بالیقیں ان کا وجود عالمِ رحمت ہے سربسر خلقِ خدا میں آپ ہیں بے مثل و مثال دونوں جہاں سے آپ ﷺ کا رتبہ بلند تر بخشی حیات و موت کی انساں کو آگہی بدلا پھر اس کی سوچ کا ہر نقطۂ نظر توڑ اتمیزِ بندہ و آقا کا بُت کدہ بدلا نظامِ قیصر و کسریٰ کو سربسر ہے رن مزید مطالعہ

اپریل 1978ء

سنّت خیرالانام

منبع صدق و صفا ہے سنّت خیرالانام چشمہ رُشد و ھدیٰ ہے سنّت خیرالانام زندگی کا راستہ ہے سنّت خیرالانام راہ بر ہے رہ نما ہے سنّت خیر الانام آگ ہے اِک آگ ہے تہذیب حاضر دوستو مہکی مہکی سی صبا ہے سنّت خیر الانام اُن کی سیرت صورت قرآن دیکھا کیجئے کیمیا در کیمیا ہے سنّت خیر الانام عنچہ دل کو صبا ہے نامِ پاک مصطفےٰ اک بہار جانفزا ہے سنّت خیر الانام بےگماں مشکل کشا ہے ہر حدیث مصطفےٰ بے گمان مشکل کشا ہے سنّت خیرالانام آپؐ نے جو کچھ کہا وہ کرکے بھی دکھلا دیا معجزوں میں معجزہ ہے سنّت خیرالانام مزید مطالعہ