اگست 2007ء

جناب جاوید احمد غامدی کو مناظرے کا چیلنج

مولانا محمد رفیق چودھری کی طرف سے جناب جاوید احمد غامدی کو مناظرے کا چیلنج
پاکستان کے مسلمہ مسالک کے کوئی سے تین معتمد علماے کرام کی منصفی میں لاہور کےکسی بھی میڈیا فورم پر درج ذیل دس (10) مسائل پر مجادلۂ احسن کا چیلنج دیا جاتا ہے

  1. اسلام میں مرتد کی سزا قتل ہے یا نہیں؟
  2. کیا حدیث سے دین میں کسی عقیدہ وعمل کا اضافہ نہیں ہوتا؟
  3. کیا اسلام میں دو جرائم (قتل اور فساد فی الارض) کے سوا کسی اور جرم میں قتل کی سزا نہیں دی جا سکتی ؟
  4. کیا شریعت میں شادی شدہ زانی کی سزا سنگساری ہے یا نہیں؟
  5. کیا کوئی غیر مسلم کسی مسلمان کا وارث ہو سکتا ہے یانہیں؟
  6. کیا کوئی مفتی کسی گمراہ شخص کی تکفیر کرنے کا مجاز نہیں۔
  7. کیا موجودہ دور میں کفار کے خلاف جہاد وقتال کا شریعت میں جواز ہے؟
  8. کیا مسلمان عورت کے لیے دوپٹہ پہننا شرعی حکم ہے یانہیں؟
  9. کیا سنت حضرت ابراہیم ؑ سے شروع ہوتی ہے یا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے؟
  10. کیا قرآنِ مجید کی صر ف ایک ہی قراء ت درست اور جائز ہے؟
تاریخ 20؍جولائی 2007ء