209
فہرست مضامین
میرے پسندیدہ۔۔
اس صفحہ کو پسند کرنے کے لیے لاگ ان کریں۔- مارچ
1996
جب بھی کوئی مورخ دنیا کی مختلف اقوام کے عروج و زوال کا تجربہ کرنے بیٹھتا ہے تو اسے جو چیز سر فہرست نظر آتی ہے وہ کسی قوم کی محنت اور جانفروشی ہے۔ جس قوم میں محنت ، جانفروشی اور اپنے فرائض کی خوش اسلوبی سے بجا آوری کا احساس جتنا زیادہ جاگزین ہوتا ہے اسی تناسب سے وہ عروج و اتدار کے زینوں پر چڑھتی ہے اور بعد میں جوں جوں اس میں فرائض سے پہلو تہی اور ذمہ داری سے فرار کا رجحان بڑھتا ہے۔ توں توں اس کے زوال کی داستان شروع ہو جاتی ہے۔
- مارچ
1996
بعض روایات میں آیا ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے اور اس سے فارغ ہوتے تو اپنے داہنے ہاتھ سے سر پر مسح فرماتے، اور یہ دعا معمولی لفظی اختلاف کے ساتھ وارد ہوئی ہے جیسا کہ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ، اپنی کتاب الاذکار میں ابن السنی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب سے حضرت انس رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث اس طرح نقل فرماتے ہیں:
- مارچ
1996
علما متقدمین نے حدیث کی شرعی تعریف یوں کی ہے کہ
"اس کا اطلاق نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے قول، فعل اور تقریر پر ہوتا ہے"۔
مولانا مناظر احسن گیلانی مرحوم اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
"اس کا اطلاق نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے قول، فعل اور تقریر پر ہوتا ہے"۔
مولانا مناظر احسن گیلانی مرحوم اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
- مارچ
1996
دنیا کی ہر قوم میں ملاقا ت کا ایک طریقہ اور سلیقہ موجود ہے ،عیسائی جب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو اگر سر پر ٹوپی یا ہیٹ ہو تو اسے اٹھا کر تھوڑا سا جھکا کر کہتے ہیں good morning ,good evening , good by, یہودیوں کے ہاں سلام کا طریقہ وہی ہے جو عام طور پر سکائوٹوں اور ملٹری میں رائج ہے ۔دائیں ہاتھ کی تین انگلیاں اکٹھی کر کے پیشانی تک لانا اور نیچے سے کھٹاک سے پائوں مارنا ۔
- مارچ
1996
یکم مئی بین الاقوامی سطح پر "یوم محنت" کے طور پرمنایا جاتاہے۔ یہ دن ان مزدوروں کی یاد میں ہے جو یکم مئی 1886ء کو امریکہ کے شہر شکاگو میں اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے آجروں کے خلاف مظاہر ہ کر رہ تھے۔ ان میں سے بعض کو فائرنگ کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا اور بعض کو پھانسی پر چڑھایا گیا۔ پس یہ دن مغربی و اشترا کی ممالک میں انہی "شہدائے شکاگو" کو خراچی عقیدت پیش کرنےکے لیے منایا جاتا ہے۔ اس دن مزدورں کے حق میں پروگرام ہوتے ہیں۔
- مارچ
1996
تمام تر تعریفیں اس اللہ جل شانہ کےلیے ہیں جو تمام جہانوں کا مربی ہے، جو سب سے زیادہ مہربان او ر نہایت رحم والا ہے، جو جزا کے دن کا مالک ہے او ر تمام انسانوں کو ان کے اعمال کے مطابق پورا پورا بدلہ دے گا۔
اللہ کی قدرت کہ آج مجھے کس ہستی پر قلم اٹھانا اور کس بات کا تذکرہ کرنا مقصود ہے! قلم ہے کہ قرطاس پر جنبش کی سکت نہیں رکھتا، عقل ہے
اللہ کی قدرت کہ آج مجھے کس ہستی پر قلم اٹھانا اور کس بات کا تذکرہ کرنا مقصود ہے! قلم ہے کہ قرطاس پر جنبش کی سکت نہیں رکھتا، عقل ہے
- مارچ
1996
پاسبان مسلک اہلحدیث اور قوم کا عظیم سرمایہ جو کہ ایک ایک کر کے ہم سے جدا ہو گئے،
علم کے گوہر اور مدبرانہ صلاحیتوں کی مالک وہ مسلک حقہ کی روح رواں شخصیات چند ہی ہفتو ں میں جماعت کو یتیم کر گئیں ۔ ابھی ایک "غم بساط" اکٹھی بھی نہیں ہوتی تھی تو دوسری دل فرسا خبر سنی جاتی رہی، جن کے غموں سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کی کمر ٹیٹرھی ہو کر رہ گئی ہے۔
علم کے گوہر اور مدبرانہ صلاحیتوں کی مالک وہ مسلک حقہ کی روح رواں شخصیات چند ہی ہفتو ں میں جماعت کو یتیم کر گئیں ۔ ابھی ایک "غم بساط" اکٹھی بھی نہیں ہوتی تھی تو دوسری دل فرسا خبر سنی جاتی رہی، جن کے غموں سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کی کمر ٹیٹرھی ہو کر رہ گئی ہے۔
- مارچ
1996
آپ کا لقب شمس الدین اور کنیت ابو الخیر ہے۔ آپ کا ، آپ کے والد، دادا اور پردادا کا نام محمد تھا، سلسلہ نسب کچھ یوں ہے۔ قدوة المجھودین ، شیخ القراء والمحدثین، شمس الدین ابوالخیر محمد بن محمد بن محمد بن محمد بن علی بن یوسف الجزری الشافعی ، آپ زیادہ تر ابن الجزری کی عرفیت سے مشہور ہیں جو کہ جزیرہ ابن عمر سے نسبت رکھنے کے باعث ملی ۔ جزیرہ ابن عمر مشرق وسطی حدود شام میں موصل شہر کے شمال میں۔ جبل جودی کے قریب (جبل جودی جہاں نوح علیہ السلام کی کشتی آکر ٹھہری تھی)
- مارچ
1996
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے متنوع شعبوں کو متحرک اور مستحکم کرنے کےلیے مرکزی کابینہ نے پاکستان بھر کےمدارس کا کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا اورمورخہ 13مارچ 1996 بروز بدھ صبح 10بجے مقام مرکزی دفتر106راوی روڈ لاہور دینی مدارس کا رابطہ اجلاس زیر صدارت شیخ الحدیث مولانا عبداللہ صاحب (گوجر انوالہ) منعقد ہو۔ جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ کواتین کے مدارس کو الگ منظم کیا جائے۔