28
رسول مقبول نمبر (حصہ اول)

فہرست مضامین
میرے پسندیدہ۔۔
اس صفحہ کو پسند کرنے کے لیے لاگ ان کریں۔- مئی
- جون
1973
اَلْحَمْدُ لِلہِ! ''محدث'' کا حالیہ شمارہ ہم حسبِ اعلان ''رسول مقبول ﷺ نمبر'' کی صورت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ اس خاص نمبر کے اعلیٰ معیار سے متعلق کسی قسم کا دعویٰ تو جرأت ہو گی کیونکہ اس کا موضوع ہی سیّد المرسلین، امام المتّقین محمد مصطفےٰ احمد مجتبیٰ ﷺ کی ذاتِ گرامی بحیثیتِ رسول ہے۔ تاہم یہ چند حروف بطور اظہارِ تشکر و امتنان تحدیثِ نعمت کی غرض سے عرضِ خدمت ہے۔
- مئی
- جون
1973
﴿لَقَد جاءَكُم رَسولٌ مِن أَنفُسِكُم عَزيزٌ عَلَيهِ ما عَنِتُّم حَريصٌ عَلَيكُم بِالمُؤمِنينَ رَءوفٌ رَحيمٌ ﴿١٢٨﴾... سورة التوبة
ھكذا وصف الله نبيه محمداً عليه الصلاة والسلام وھو يخاطب أتباعه المؤمنين بأن محمداً كثير الحرص عليھم وشديده إذ يھمه ما ينفعهم ويسره، ويحزنه ما يضرھم ويحرجهم، وكان بالغ الرحمة والرأفة بهم، ھذا ھو موقف نبي الرحمة من أمته.
ھكذا وصف الله نبيه محمداً عليه الصلاة والسلام وھو يخاطب أتباعه المؤمنين بأن محمداً كثير الحرص عليھم وشديده إذ يھمه ما ينفعهم ويسره، ويحزنه ما يضرھم ويحرجهم، وكان بالغ الرحمة والرأفة بهم، ھذا ھو موقف نبي الرحمة من أمته.
- مئی
- جون
1973
ترجمان القرآن میں مولانا ابو الکلام آزاد مرحوم و مغفور نے سورۂ انبیا کی آیت (107) ﴿وَما أَرسَلنـٰكَ إِلّا رَحمَةً لِلعـٰلَمينَ ﴿١٠٧﴾... سورة الانبياء" کے حواشی میں یہ حقیقت واضح فرمائی ہے کہ آنحضرت محمد ﷺ کے ظہور کو دنیا کے لئے رحمت قرار دے کر قرآن نے ایک کسوٹی ہمارے حوالے کر دی ہے جس پر اس ظہور کی ساری صداقتیں ہم پرکھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی فرمایا کہ مقدمہ تفسیر کے ایک باب کا موضوع یہی مسئلہ ہے
- مئی
- جون
1973
- مئی
- جون
1973
یہ مقالہ اپنے عنوان سے بظاہر آنحضرت ﷺکے دورِ نبوت کے ابتدائی ۱۳ برس کی تاریخی جھلک ہے۔ دراصل دعوت و اصلاح کی اسلامی تحریک کے ارتقاء کا ایک مکمل نقشہ بھی پیش کر رہا ہے جسے آج کی زبان میں ''تاریخِ انسانیت کے ایک عظیم انقلاب'' سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ یہی وہ دورِ عزیمت و استقلالی تھا جس نے دنیائے انسانیت کے سامنے کٹھن سے کٹھن حالات میں حق پرستی اور پامردی کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں
- مئی
- جون
1973
شبے دیباچۂ، صبحِ سعادت زدولت ہائے روز افزوں زیادت
سوادِ طُرہّ اَش خجلت دہِ نور بیاضِ غرہّ اَش نورٌ علیٰ نور
مسیمش جعدِ سنبل شانہ کردہ ہو ایش اشکِ شبنم وانہ کردہ
- مئی
- جون
1973
غلامِ محمد ﷺ کا رتبہ بڑا ہے ہر اورنگ زیب اس کے در کا گدا ہے
یہ گرد و غبارِ گزر گاہِ بطحا یہ کُحلِ جواہر ہے خاکِ شفا ہے
یہاں کا ہر اک ذرہ ہے سنگِ پارس مہوس! یہ مٹی نہیں کیمیا ہے
- مئی
- جون
1973
ایک عظیم الشان ریاست کی تاسیس اور تدبیر و تنظیم سرورِ کائنات ﷺ کا حیرتِ انگیز اور لاثانی کارنامہ ہے۔ ایک ایسی شخصیت جسے اپنے ہم وطنوں نے قتل کر دینے کا تہیہ کر رکھا ہو صرف ایک مونس و مدگار رفیقِ سفر کے ساتھ غاروں میں چھپتی، نامانوس اور دشوار گزار راستوں پر چلتی' اپنے وطن سے سینکڑوں میل دور مدینہ میں پناہ گزیں ہوتی ہے۔
- مئی
- جون
1973
جب کسی جج کے پاس کوئی مقدمہ پیش ہو تو وہ پہلے یہ دیکھتا ہے کہ آیا کسی نافذ شدہ قانون کی بنا پر مقدمے کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔ اگر کسی قانون کا اطلاق ہوتا ہو۔ تو وہ قانون پر فیصلہ کر دیتا ہے۔ لیکن اگر قانون اس مقدمے کا فیصلہ کرنے کے لئے کافی نہ ہو تو پھر جج انصاف کے اصول تلاش کرتا ہے یعنی قانون میں جو خلا ہو اس کو انصاف سے پُر کرتا ہے۔ اور کسی انصاف کے اصول کی بنا پر فیصلہ کر دیتا ہے۔
- مئی
- جون
1973
محمد رسول اللہ ﷺ کا تعارف قرآن مجید ان الفاظ میں کراتا ہے۔
﴿ما كانَ مُحَمَّدٌ أَبا أَحَدٍ مِن رِجالِكُم وَلـٰكِن رَسولَ اللَّهِ وَخاتَمَ النَّبِيّـۧنَ ۗ وَكانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَىءٍ عَليمًا ﴿٤٠﴾... سورة الاحزاب
(محمد ﷺ تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ رسول اللہ و خاتم النبیین ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کا علم رکھتا ہے)
﴿ما كانَ مُحَمَّدٌ أَبا أَحَدٍ مِن رِجالِكُم وَلـٰكِن رَسولَ اللَّهِ وَخاتَمَ النَّبِيّـۧنَ ۗ وَكانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَىءٍ عَليمًا ﴿٤٠﴾... سورة الاحزاب
(محمد ﷺ تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ رسول اللہ و خاتم النبیین ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کا علم رکھتا ہے)
- مئی
- جون
1973
دونوں جہاں کے واسطے رحمت حضور ﷺ ہیں
واللہ! کائنات کی عزت حضور ﷺ ہیں
انفاسِ پاک گوشِ تخیّل کا نغمہ زار
- مئی
- جون
1973
رسول اللہ ﷺ کی سیرت کے اس پہلو پر کئی تقریریں کر چکا ہوں کہ بھولی بھٹکی اور دکھی انسانیت کو اللہ تعالیٰ کے دامنِ رحمت سے وابستہ کرنے، حق و صداقت اور عدل و مساوات کا بول بالا کرنے، نیکی کو پروان چڑھانے اور بدی، ظلم و ستم اور سرکشی کا سرنگوں کرنے کے معاملے میں آنحضور ﷺ زندگی بھر بے قرار اور بے چین رہے۔ چند دن ہوئے کہ روزنامہ 'دعوت'۔ دہلی (بھارت) کا ایک پرانا 'رحمتِ ﷺ عالم نمبر' نظر سے گزرا۔
- مئی
- جون
1973
ہماری فرمائش پر جناب احسان دانش نے 'محدث' کے 'رسولِ مقبول ﷺ نمبر' کے لئے خصوصی نعت عطا کرنے کا وعدہ فرمایا اور وہ وعدہ یوں ایفاء ہوا کہ ایک طویل ترین نعت صرف قلب و ذہن سے گوہرِ تاب دار بن کر وجود میں آئی۔ کاش کاغذ کی کم یابی و گرانی ہمارے آڑے نہ آتی اور ہم اس شاہکار کو مکمل صورت میں قارئینِ محدّث کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتے۔
- مئی
- جون
1973
اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہتر زندگی گزارنے کے لئے عقل و فکر اور فطری شعور بخشنے کے ساتھ ساتھ اس کے لئے خارجی رہنمائی کا بھی مکمل انتظام کیا ہے۔ اس نے انسانی رہنمائی کے لئے وقتاً فوقتاً ایسے منفرد انسان بھیجے جو اس کا پیغام بندوں تک پہنچاتے رہے۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سر انجام دیتے رہے۔ ہر قسم کے بگاڑ کی اصلاح ان کی ذمہ داری تھی۔
- مئی
- جون
1973
نغمہ زا سازِ ثنا پاتا ہوں وجد میں ارض و سما پاتا ہوں
معنیٔ لفظ و بیاں آتے ہیں ہم نوا روحِ نوا پاتا ہوں
والئی کشورِ جاں آتے ہیں سرِ تسلیم جھکا پاتا ہوں
- مئی
- جون
1973
تاریخِ عالم پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی ذات ہی وہ بے نظیر ہستی ہے جس کی زندگی کا ایک ایک گوشہ تاریخ کی روشنی میں منور ہے۔ مہاتما بدھ کی زندگی اساطیر میں الجھی ہوئی ہے۔ حضرت موسیٰؑ اور حضرت عیسیٰؑ کی زندگی کے بارے میں تورات و اناجیل کے غلط سلط، بے ربط واقعات کے علاوہ کچھ دستیاب نہیں اور ان واقعات کی غلطی قرآن کریم میں واضح کی گئی ہے۔
- مئی
- جون
1973
مطالعۂ سیرت کی متعدد ضرورتیں، مختلف نقطۂ نظر اور ان کی اہمیتیں ہیں۔
سب سے پہلی ضرورت تو مسلمانوں کی تعلیم و اصلاح کے نقطۂ نظر سے ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی زندگی مسلمانوں کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔
﴿لَقَد كانَ لَكُم فى رَسولِ اللَّهِ أُسوَةٌ حَسَنَةٌ...٢١﴾... سورة الاحزاب
سب سے پہلی ضرورت تو مسلمانوں کی تعلیم و اصلاح کے نقطۂ نظر سے ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی زندگی مسلمانوں کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔
﴿لَقَد كانَ لَكُم فى رَسولِ اللَّهِ أُسوَةٌ حَسَنَةٌ...٢١﴾... سورة الاحزاب
- مئی
- جون
1973
حضرت محمد مصطفےٰ احمدِ مجتبیٰ ﷺ کی حیاتِ طیبہ کو تاریخ کے نقطۂ نظر سے تین بڑے حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
قبلِ بعثت : اعلانِ نبوت سے پہلے کی چالیس سالہ مکی زندگی
مکّی زندگی : بعثت (نزولِ وحی) کے بعد تیرہ سالہ مکّی زندگی
قبلِ بعثت : اعلانِ نبوت سے پہلے کی چالیس سالہ مکی زندگی
مکّی زندگی : بعثت (نزولِ وحی) کے بعد تیرہ سالہ مکّی زندگی
- مئی
- جون
1973
نام کتاب : شمائلِ رسول ﷺ
مؤلّف : شیخ یوسف بن اسماعیل بنہانی
مترجم : محمد میاں صدیقی
مؤلّف : شیخ یوسف بن اسماعیل بنہانی
مترجم : محمد میاں صدیقی
- مئی
- جون
1973
دیا اپنے غلاموں کو شکوہِ قیصری تُو نے کیا شاہوں کو آگاہِ مقامِ بندگی تُو نے
سکھائے تُو نے محکوموں کو آداب جہانبانی مرے آقا ﷺ بدل ڈالا مزاج خسروی تُو نے
تو آیا باغِ عالم کے لئے ابرِ کرم بن کر چمن زارِ محبت کو عطا کی تازگیُو نے