• مارچ
2018
سمیع اللہ سعدی
حدیث اسلامی شریعت کا اساسی ماخذ ہے ۔حدیث اور اس کے متعلقات پر پہلی صد ی ہجری سے لیکر آج تک بلا تعطل کام جاری ہے اور بلا شبہ اُمت کے بہترین دماغوں نے علم حدیث کے بے شمار پہلووں پر کام کیا ۔علم حدیث کی تاریخ میں دورِ جدید بعض وجوہ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے ، کیونکہ امت مسلمہ کے اس دور زوال میں بھی علم حدیث مسلم اور غیر مسلم محققین کی توجہ کا خصوصی مرکز رہا ہے ۔