• اکتوبر
1992
عبدالرحمن عاجز
نور قلب وجگر بھی ہوتی ہے
اور نظر فتنہ گر بھی ہوتی ہے۔
بات کو صرف رائیگاں نہ سمجھ
  • مارچ
  • اپریل
1979
اسرار احمد سہاروی
کیا آمد بہار ہے غم خوار کچھ نہ پوچھ گلش میں ہیں بہار کے آثار کچھ نہ پوچھ
کس اوج پر ہے طالع بیدارکچھ نہ پوچھ مشرق ہے آج مطلع انوار کچھ نہ پوچھ
احیائے دین نوید بہاراں ہے اِن دنوں دامانہ گلفروش ہے ہر خار کچھ نہ پوچھ
  • اگست
  • ستمبر
1978
عبدالرحمن عاجز
دو روز گلستان دہرمیں گزار کے   ہم جارہے ہیں بازئ اعمال ہار کے
ارض و سماء دشت و گلستان مہر و ماہ آثار ہیں یہ قدرت پروردگار کے
گُل مسکرا رہے ہیں عنادل ہیں نغمہ سنج پیچھےلگی ہوئی ہے خزاں بھی بہار کے
  • ستمبر
1985
فضل روپڑی
ہر بات میں ہے بے بس مجبور آدمی ۔ حیران ہوں پھر ہے کس لئے مغرور آدمی
دولت کے نشے میں جو ہوا چور آدمی۔       انسانیت سے ہے وہ بہت دور آدمی
پابند یہ نہیں ہے کسی بھی اصول کا۔        رکھتا نہیں ہے کوئی بھی دستور آدمی
  • دسمبر
1981
اسرار احمد سہاروی
ہشیار ہو غافل کہ بجا ہے طبلِ جنگ
نغمے کی صدا تیز ہو لے ہو بلند آہنگ
جھنکار سلاسل کی صدا دیتی ہے ہر دم
  • اپریل
1992
عبدالرحمن عاجز
اگر صبر وقناعت ہے                                                     توراحت ہی راحت ہے

تکبر کا مال اکثر                                                             لڑائی ہے عداوت ہے

ہزاروں رنج جلوت کا                                                مداوا کنج خلوت ہے
  • مئی
1973
عبدالرحمن عاجز
دلِ حزیں پہ گزرتی ہے کیا یہ بات نہ پوچھ        تو حالِ زار مرا دیکھ، واقعات نہ پوچھ
نگاہِ غور سے اس حشرِ کائنات کو دیکھ         وجودِ باری پہ آیات بیّنات نہ پوچھ
بس ایک جلوے سے بیہوش ہو گئے موسیٰ        خدا کے نورِ مبیں کی تجلّیات نہ پوچھ
  • اگست
  • ستمبر
1978
عبدالرحمن عاجز
موت کبھی بستر علالت پر او رکبھی اچانک اس طرح آجاتی ہے کہ توبہ کی بھی مہلت نہیں ملتی۔
عاجز کہیں آجائے نہ وہ وقت اچانک
جس وقت کہ توبہ کی بھی مہلت نہیں رہتی
  • اپریل
1973
عبدالرحمن عاجز
سردارِ دو عالم ﷺ کی تقاریر۔ احادیث       افعالِ پیمبر ﷺ کی تصاویر۔ احادیث
یہ رنگِ تقدس ہے نہ یہ بوئے طہارت          ہیں غیرتِ صد وادیٔ کشمیر ۔ احادیث
ہیں کانِ نبی کے در شہوارِ معانی!              کس طرح نہ ہوں معدنِ توقیر۔ احادیث
  • جولائی
2007
راجا رشید محمود

چاہو اگر ہدایت احادیثِ پاک سے

پاؤ گے ربّ کی رحمت احادیث ِپاک سے

جو لائے اپنے خالق ومالک سے مصطفی ؐ
  • اگست
1972
عبدالرحمن عاجز
پہلو میں درد قلب میں ہے اختلاج آج        کرنا ہے اے نگاہِ کرم کر علاج آج
شاید نہ اس کے بعد کوئی ہاتھ اُٹھ سکے            رکھ لے کسی کے دستِ دعا کی تو لاج آج
اک حسن منتظر ہے کہ کل کل پہ ہے بضد        اک عشق منتظر ہے کہ کہتا ہے آج آج
  • اکتوبر
  • نومبر
1973
عبدالرحمن عاجز
جس قوم میں اللہ کی طاعت نہیں رہتی           اللہ کو اس قوم کی چاہت نہیں رہتی
جس قوم میں تنظیمِ جماعت نہیں رہتی             اس قوم کو پھر ہیبت و دہشت نہیں رہتی
جس قوم کے افکار میں وحدت نہیں رہتی            اس قوم کی پھر عزت و عظمت نہیں رہتی
  • نومبر
1972
علیم الدین شمسی
کیوں بندۂ مومن نہیں تقریر میں بے باک        کھلتے نہیں کیوں قوم کی تقدیر کے پےچاک
کیوں سوزِ دروں مردِ خدا کا ہے فسردہ!           الحاد کے ہاتھوں ہے زمیں دین کی نمناک
توحید کی وہ تیغِ دودم کند ہوئی کیوں          یاں کفر بھی عیار ہے اور شرک بھی چالاک
  • جون
1972
عبدالمنان راز
اللہ کا جو تابعِ فرماں نہیں ہوتا        انسان حقیقت میں وہ انساں نہیں ہوتا
بے کیف ہے یہ جلوہ گرِ حسن و محبت       پروانہ اگر شمع پہ قربان نہیں ہوتا
مومن کسی انساں کو پریشان نہیں کرتا       مومن کسی انساں سے پریشاں نہیں ہوتا
  • فروری
1987
فضل روپڑی
خدا کے نام گرامی سے کرتا ہوں تمہید
جو سب سے اعلیٰ و ارفع ہے صاحب تمجید

وہی ہے خالق عالم وہی حمید و مجید
اسی کا نام ہے بابرکت او رذکر سعید
  • مئی
1986
عبدالرحمن عاجز
دل مومن پرستار صنم خانہ نہیں ہوتا
حرم کا پاسباں کعبے سے بے گانہ نہیں ہوتا

مئے توحید جس کے ساغر دل سے چھلکتی ہو
کوئی بھی فعل اس انساں کا رندانہ نہیں ہوتا
  • مارچ
  • اپریل
1976
مظہر الدین
گفتگوئے شہِ ابرار بہت کافی ہے ہو محبّت تو یہ گفتار بہت کافی ہے
یادِ محبوبؐ میں جو گزرے وہ لمحہ ہے بہت اس قدر عالمِ انوار بہت کافی ہے
مدحِ سرکارؐ میں یہ کیف، یہ مستی، یہ سرور میری کیفیتِ سرشار بہت کافی ہے
  • مارچ
  • اپریل
1976
علیم ناصری
جس دل میں مدینے کی کوئی چاہ نہیں ہے کچھ اور ہے وہ دِل نہیں واللہ نہیں ہے
اس کوچۂ اطہر کے گداؤں کے علاوہ دنیا میں کوئی اور شنہشاہ نہیں ہے
ہیں دو ہی مقاماتِ سکوں طیبہ و بطحا بعد ان کے جہاں میں کوئی درگاہ نہیں ہے
  • مارچ
  • اپریل
1976
احسان دانش
افضل ہے مرسلوں میں رسالت حضور ﷺ کی اکمل ہے انبیاء میں نبوت حضور ﷺ کی
ہے ذرّہ ذرّہ ان کی تجلّی کا اِک سراغ آتی ہے پھول پھول سے نکہت حضور ﷺ کی
پہچان لیں گے آپ ﷺ وہ اپنوں کو حشر میں غافل نہیں ہے چشمِ عنایت حضور ﷺ کی
  • مئی
  • جون
1973
احسان دانش
ہماری فرمائش پر جناب احسان دانش نے 'محدث' کے 'رسولِ مقبول ﷺ نمبر' کے لئے خصوصی نعت عطا کرنے کا وعدہ فرمایا اور وہ وعدہ یوں ایفاء ہوا کہ ایک طویل ترین نعت صرف قلب و ذہن سے گوہرِ تاب دار بن کر وجود میں آئی۔ کاش کاغذ کی کم یابی و گرانی ہمارے آڑے نہ آتی اور ہم اس شاہکار کو مکمل صورت میں قارئینِ محدّث کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتے۔
  • مارچ
1972
عبدالرحمن عاجز
اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں
تیری رحمت کے ہر دم طلب گار ہیں
اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں!
  • مئی
1972
عبدالمنان راز
اے خدا ہم تھے کیا، آج کیا ہو گئے
تجھ سے کٹ کر اسیرِ بلا ہو گئے
تھا زمانہ کو ہمت کا کوہسار تھے       ہے زمانہ کہ مٹی کا انبار ہیں
  • مئی
2010
محمد بشیر متین
بر خلاف نصِ قرآں، یہ مذاقِ اجتہاد
دیدنی ہے باز گشتِ اعتزال و اِرتداد !
مکر و فن کا کھیل ہے ان کی بساطِ استناد
  • مئی
  • جون
1973
حفیظ تائب
نغمہ زا سازِ ثنا پاتا ہوں     وجد میں ارض و سما پاتا ہوں
معنیٔ لفظ و بیاں آتے ہیں     ہم نوا روحِ نوا پاتا ہوں
والئی کشورِ جاں آتے ہیں    سرِ تسلیم جھکا پاتا ہوں
  • مارچ
  • اپریل
1976
راز کاشمیری
قلب و نظر میں آپ ﷺ ہی رہتے ہیں جلوہ گر دنیا و دیں میں آپ ﷺ کا اُسوہ ہے راہ بر
معیارِ حق ہے آپ ﷺ کی ہر بات، ہر عمل نامعتبر تمام جہاں، آپ ﷺ معتبر
فاراں کی چوٹیوں سےجو جلوہ نما ہوا کرنیں اس آفتاب کی پہنچیں نگر نگر