ڈاونلوڈ

آن لائن مطالعہ

آن لائن مطالعہ
  • مئی
2006
شفیق مدنی
امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کا نام محمد، کنیت ابوعیسیٰ اور والد کا نام عیسیٰ ہے۔ پورا سلسلۂ نسب یوں ہے: ابوعیسیٰ محمد بن عیسیٰ بن سورہ بن موسیٰ بن ضحاک ضریراور نسبت کے اعتبارسے سلمی،بوغی اور ترمذی کہلاتے ہیں جیسا کہ ابن اثیرنے جامع الاصول میں بیان کیا ہے۔آخر عمر میں نابینا ہونے کی وجہ سے ضریراور قبیلہ بنوسلیم سے تعلق رکھنے کی وجہ سے سُلمي کہلائے۔جبکہ بوغی قریہ بوغ کی جانب نسبت ہے جو ترمذ سے 18؍میل کی مسافت پرواقع ہے۔
  • مئی
2006
ادارہ
'محدث' کے شمارہ اپریل2006ء کے کالم دار الإفـتائ کے تحت ...کیا سجدئہ عبادت اور سجدئہ تعظیمی کے حکم میں کوئی فرق ہے؟ ... ایک استفتائ(منجانب ابو عبد الرب عبد القدوس سلفی،اسلام آباد) اور اس کا جواب محترم مفتی حضرت مولاناحافظ ثناء اللہ مدنی کی طرف سے شائع ہو چکا تھا کہ اسلام آباد سے مولاناحافظ مقصود صاحب مدیر مرکز دعوة التوحید،اسلام آباد کا زیر نظر مکتوب ملا جس پر محترم انجینئر عبد القدوس سلفی صاحب سے رابطہ کیاگیا تو اُنہوں نے درج ذیل تحریر بھیجی جو ہدیۂ قارئین ہے ۔ (ادارہ)
  • مئی
2006
محمد دین قاسمی
وحیصرف قرآن ہی میں ہے یا قرآن کے علاوہ بھی پیغمبر علیہ الصلوٰة والسلام پر وحی آیا کرتی تھی؟ اس پر علماے کرام نے قرآن کریم کی روشنی میں بہت کچھ لکھا ہے، لیکن منکرین حدیث کے ہم نواؤں میں سے مولوی ازہر عباس صاحب ، فاضل درسِ نظامی فرماتے ہیں :''لیکن جو اصل موضوع ہے، اور سب منکرین حدیث کا اصل الاصول اور عروة الوثقیٰ ہے کہ حدیث وحی نہیں ہے اور 'وحی صرف قرآن میں ہے۔' اس موضوع پر کچھ تحریر کرنے سے ہمارے علماے کرام ہمیشہ بچتے رہے اور اجتناب کرتے رہے ہیں۔''
  • مئی
2006
ثنااللہ مدنی
غیر مسلم مزنیہ سے نکاح کا حکم
سوال:امریکہ میں ایک صاحب نے کسی غیر مسلم لڑکی سے جنسی تعلقات قائم کئے، جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوگئی اور ایک بچہ کو جنم دیا۔کیا وہ اس لڑکی سے شادی کرسکتا ہے تاکہ اس بچے کا والد بن سکے؟ اسے بتلایا گیا ہے کہ تم اس لڑکی اور بچے کی کوئی مدد نہیں کرسکتے اور یہ کہ وہ بچہ تمہارا شمار نہیں ہوگا اورتم بچے سے نہیں مل سکتے۔ براہِ کرام فتویٰ عنایت فرمائیں ، جزاکم اللہ (حافظ عبدالعظیم اسد (دارالسلام، لاہور)
  • مئی
2006
ارشاد الحق اثری
1970ء میں جب پہلی بار حدیث کی عظیم کتاب مصنف عبد الرزاق ہندوستان سے مولانا حبیب الرحمن اعظمی نے طبع کرائی تویہ صراحت بھی کی کہ اس کتاب کے آغاز کے چند صفحات اور پانچویں جلد کے بعض صفحات تاحال مل نہیں سکے۔ بعد میں کئی اہل علم ان ناقص صفحات کی تلاش میں رہے۔
  • مئی
2006
عبدالرؤف
بہت سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ قیامت کے دن لوگوں کو ان کے والد کے نام سے بلایا جائے گا یا والدہ کے نام سے ؟ استاذِ محترم شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ کے فتـاویٰ ثنائیـہ مدنیـہ میں بھی یہ سوال موجود ہے اوراُنہوں نے اس کا مختصر سا جواب دیا ہے کیونکہ فتاویٰ کا عام طور پریہی اُسلوب ہے۔
  • مئی
2006
حسن مدنی
جو قومیں دنیابھر میں اپنے مقاصدکو فروغ دینے اور اپنی مرضی کے مطابق دنیا کو چلانے میں دلچسپی رکھتی ہیں ، جن کے مفادات ان کی اپنی سرحدوں سے تجاوز کرکے دنیا بھر میں پھیلے ہوتے ہیں ، اُنہیں نہ صرف دنیا بھر کے حالات پر نظر رکھنا پڑتی ہے بلکہ دنیا میں ہونے والی ہر بڑی تبدیلی کا وہ گہری نظر سے جائزہ لتیے ہیں اور اس کی اچھائی یا برائی کے پیش نظر اپنی حکمت ِعملی میں تبدیلی کرتی رہتی ہیں ۔