ڈاونلوڈ

آن لائن مطالعہ

آن لائن مطالعہ
  • اپریل
2007
حسن مدنی
اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک'پاکستان' کی تاریخ میں گذشتہ سال اس لحاظ سے بدترین ہے کہ اس سال 15؍ نومبر کو قومی اسمبلی اور 22؍ نومبر کو سینٹ آف پاکستان نے قرآن وسنت سے صریح متصادم ایسے قانون کو منظور کرکے ملک بھر میں رائج کردیا جس کے خلاف ِاسلام ہونے پر پاکستان بھر کے دینی حلقے یک آواز تھے۔
  • اپریل
2007
محمد ارشد کمال
اسلامی عقائد میں سے ایک عقیدہ عذابِ قبر کا بھی ہے جو نہ صرف قرآنِ مجید بلکہ صحیح اور متواتر احادیث سے قطعیت کے ساتھ ثابت ہے، نیز عام اہل سنت کا اس پر اجماع ہے کہ مرنے کے بعد ہرانسان سے عالم برزخ میں سوالات ہونے ہیں ، خواہ اسے قبر میں دفن کیا جائے یا نہیں ، اسے درندے کھا جائیں یا پھر آگ میں جلا کر ہوا میں اُڑا دیا جائے یا وہ پانی میں ڈوب کر مرجائے اور اسے مچھلیاں اپنی خوراک بنالیں۔
  • اپریل
2007
حافظ ثناء اللہ مدنی
سوال: بارہا دفعہ مختلف مکاتب ِفکر کی مساجد میں نماز پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ہر مسلک کے ائمہ کرام 'سجدئہ سہو' مختلف انداز سے اَدا فرماتے ہیں ۔ براہِ کرام'سجدئہ سہو' کس وقت اور کیونکر کیا جاتا ہے؟ اس میں کیا پڑھا جاتا اور سلام کس وقت پھیرتے ہیں ؟ (محمد صدیق طارق، راولپنڈی) جواب: سجدئہ سہو احادیث میں جس طرح وارد ہے، ویسے ہی کرنا چاہئے۔
  • اپریل
2007
ارشاد الحق اثری
کتب ِاحادیث میں صحیحین اوربالخصوص صحیح بخاری کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے جو شہرتِ دوام عطا فرمائی ہے، وہ کسی او رکتاب کو حاصل نہیں ۔ محدثین کرام رحمة اللہ علیہ کا اس پر اتفاق ہے کہ صحیح بخاری کی تمام روایات صحیح اورقابل احتجاج ہیں ۔ اس کی احادیث کو تلقی بالقبول کا شرف حاصل ہے۔ البتہ معدودِ چند روایات اس تلقی سے خارج ہیں جن پر بعض محدثین نے اعتراض کیا ہے۔
  • اپریل
2007
محمد بن صالح العثیمین
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
إِنَّ ٱلَّذِينَ تَوَفَّىٰهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ ظَالِمِىٓ أَنفُسِهِمْ قَالُوا۟ فِيمَ كُنتُمْ ۖ قَالُوا۟ كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ فِى ٱلْأَرْ‌ضِ ۚ قَالُوٓا۟ أَلَمْ تَكُنْ أَرْ‌ضُ ٱللَّهِ وَ‌ٰسِعَةً فَتُهَاجِرُ‌وا۟ فِيهَا ۚ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ مَأْوَىٰهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَسَآءَتْ مَصِيرً‌ا ﴿٩٧﴾ إِلَّا ٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلرِّ‌جَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلْوِلْدَ‌ٰنِ لَا يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً وَلَا يَهْتَدُونَ سَبِيلًا ﴿٩٨﴾ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ عَسَى ٱللَّهُ أَن يَعْفُوَ عَنْهُمْ ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَفُوًّا غَفُورً‌ۭا ﴿٩٩...سورۃ النساء
  • اپریل
2007
حسن مدنی
چند برس قبل حلقہ اشراق نے مسجد اقصیٰ کے بارے میں سلسلۂ مضامین شائع کرنے کے بعد مسلم اُمہ میں پہلی باریہ دعویٰ کیا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے متولی مسلمانوں کے بجائے شرعاً یہود ہیں اور مسجد اقصیٰ پر یہود کا ویسا ہی حق ہے جیسے بیت اللہ پر مسلمانوں کا۔ بعض حالیہ بحثوں میں ان کا موقف مزید نکھر کرسامنے آیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو حقائق سے ماورا مسلمانوں کی خود ساختہ مسجد ِاقصیٰ قرار دیتے ہیں
  • اپریل
2007
محمد اسحاق بھٹی
خاندانِ عمرپور کے چشم و چراغ اور ہندوپاک میں علم حدیث کی ترویج و فروغ کے ایک عالی دماغ، مولاناعبدالغفار حسن رحمانی عمرپوری رحمۃ اللہ علیہ 93برس آٹھ ماہ کی بھرپور زندگی گزار کر جمعرات 22 مارچ کی صبح اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ تعلیم و تعلّم کے اعتبار سے اُنہوں نے دار الحدیث رحمانیہ، دہلی سے سند ِفراغت حاصل کی۔
  • اپریل
2007
عطاء اللہ جنجوعہ
محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ربیع الاوّل میں ہوئی جس کے معنی ہیں'موسم بہار کی پہلی بارش'۔جس طرح بارش سے مردہ زمین سرسبز و شاداب ہوجاتی ہے، اسی طرح آپؐ کی تشریف آوری سے مردہ دِلوں کو تروتازگی نصیب ہوئی۔ ظلم و جور کرنے والے عدل و انصاف کے داعی اور کفر و شرک کی تاریکی میںغرق رہنے والے شمع ِ توحید کے پروانے بن گئے۔