ڈاونلوڈ

آن لائن مطالعہ

  • اکتوبر
2004
مفتی محمد عبدہ الفلاح
صالح اجتماعی نظام اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک کہ افرادِ انسانی کے اخلاق واعمال میں عدل و استقامت پیدا نہ ہوجائے اور چونکہ تمام اخلاق و اعمال کا منبع و مصدر اور جڑ روح اور قلب ہیں تو حیاتِ انسانی میں انفراداً و اجتماعاً صلاحیت ِاستقامت پیدا کرنے کے لئے سب سے مقدم قلب کی اصلاح اور روح کی طہارت ہے، ورنہ انسان کا اُصولِ زندگی میں افراط وتفریط سے ملوث ہونا ناگزیر ہے بقول ؎
خشت اوّل چوں نہد معمار کج
تاثر یا مسرود ولہار کج
  • اکتوبر
2004
عمران ایوب لاہوری
سال کے تمام مہینوں میں ماہِ رمضان کو جوفضیلت و برتری اور تفوق وامتیاز حاصل ہے وہ کسی دوسرے مہینے کو نہیں۔ یہ مہینہ نزولِ سعادت کی یادگارہے۔صبر وتحمل اور ایثارِ نفس کا معلم ہے ۔ اس میں جنت کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں ۔جہنم کے تمام دروازے بند کر دیے جاتے اورشیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے ۔ مغفرت ورحمت کی برسات ہوتی ہے، عصیاں کاروں کو راہِ نجات ملتی ہے۔فسق و فجور میں کمی اور اعمالِ صالحہ میں کثرت ہوتی ہے ۔
  • اکتوبر
2004
جسٹس صالح عبداللہ
تیسرامبحث : دلالة الثناء
آپ نے اپنے گھر اور خاندان کے افراد، بلکہ اپنے گاؤں کے لوگوں کے ساتھ پردیس میں زندگی بسر کی ہے یااپنے احباب کے ساتھ کسی فوجی چھائونی میں دن گزارے ہیں یا اپنے ان ساتھیوں جن سے آ پ کا عقیدہ کا رشتہ استوار ہے،کے ساتھ فقر و فاقہ اور ظلم و ستم کے سائے میں وقت گزارا ہے تو آپ خود ہی بتائیے
  • اکتوبر
2004
محمد سرور
محترم و مکرم جناب مفتی دارالعلوم دیوبند السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ'
آپ کو معلوم ہے کہ خانۂ کعبہ اور مسجد ِنبوی میں نماز کے بعد اجتماعی دعا نہیں ہوتی۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے افتاء سے متعلق علماء ِکبار کی ایک مستقل کمیٹی کافتویٰ ہفت روزہ 'اہلحدیث' لاہور میں ۷ ؍فروری ۱۹۸۶ء کو چھپا تھا، اس کا اقتباس حاشیہ میں ملاحظہ کریں۔
  • اکتوبر
2004
محمد اسلم صدیق
اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت کام کرنے والے اداروں؛جامعہ لاہور الاسلامیہ ،مجلس التحقیق الاسلامی اور اسلامک انسٹیٹیوٹ کے علمی مذاکروں، ورکشاپوں اور دیگر پروگراموں کی رپورٹیں وقتاً فوقتاً محدث کے صفحات میں جگہ پاتی رہتی ہیں۔ جامعہ کے تعلیمی سال کے اختتام کے موقع پر گذشتہ دنوں جامعہ میں تقریبات کا سلسلہ زوروں پر رہا اور ۵؍ اہم تقریبات کا انعقاد عمل میں آیا۔ افادیت کے پیش نظر ان کی روداد ہم قارئین کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔
  • اکتوبر
2004
فاطمہ مدنی
رمضان المبارک کا آغاز ہے۔ رحمتوں اور برکتوں والے مہینہ میں نیک اعمال کیلئے ہر جانب ایک ہلچل ہے اور ہر کوئی نیکی میں سبقت لے جانے کیلئے کوشاں ہے۔ مختلف دینی ادارے اور تنظیمیں ماہِ رمضان میں عوام الناس کو دین کی طرف لوٹانے اور ربّ کے حضور جھکانے کے لئے مختلف قسم کے پروگرام منعقد کرتی ہیں۔ اِنہی دنوں اسلامک ویلفیئرٹرسٹ کے تعلیمی ادارے 'اسلامک انسٹیٹیوٹ' (شعبۂ خواتین) کی سرگرمیوں میں بھی غیر معمولی تیزی آجاتی ہے