ڈاونلوڈ

آن لائن مطالعہ

آن لائن مطالعہ
  • نومبر
1987
ادارہ
پانچواں اور آخری نقطہ، نویں آئینی ترمیم اور شریعت بل کے حوالے سے پارلیمنٹ اور وفاقی شرعی عدالت کے اختیار کے تقابل کا ہے۔

دراصل پارلیمنٹ اور تعبیر شریعت کی حالیہ بحث کا محرک یہی دونوں بل ہیں۔ جن کا تعلق نفاذِ شریعت کے طریقہ کار سے ہے۔۔ان میں سے نویں آئینی ترمیم کا بل حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا، جو ایوان بالا (سینٹ) سے پاک ہو کر قومی اسمبلی (ایوان زیریں) میں آ چکا ہے۔
  • نومبر
1987
محمد صدیق
سیف اللہ خالد ریلوے روڈ بھکر سے لکھتے ہیں:

"مندرجہ ذیل سوال درپیش ہے، جواب قرآن و سنت کی روشنی میں دیا جائے، زید نے اپنے ترکہ میں نقد دو لاکھ روپیہ چھوڑا ہے۔ جبکہ پس ماندگان میں اس کی ایک بیوی، چار لڑکے اور پانچ لڑکیاں ہیں۔ ہر ایک کے حصہ میں کتنی کتنی رقم آئے گی؟"
  • نومبر
1987
سعید مجتبیٰ سعیدی
ظاہر ہے کہ کونی امور دنیا میں ان فطری قوانین کے مطابق سر انجام پاتے ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمائے ہیں۔۔۔ جبکہ ہر داعی کی ہر دعا قبول و منظور ہو جانے سے ان فطری قوانین میں خلل واقع ہوتا ہے۔ مثلا ہر آدمی مال و دولت چاہتا ہے، اگر اللہ تعالیٰ ہر آدمی کی اس تمنا و خواہش کو پورا کر دیں تو انسان ایک دوسرے پر ظلم و زیادتی کرنے لگیں اور زندگی تباہ ہو جائے۔
  • نومبر
1987
عبدالرحمن عزیز
نام و نسب و منصب:

عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ، کنیت ابو عبداللہ، والدہ کا نام ارویٰ بنت کریز بن ربیعہ، نانی ام حکیم بیضاء بنت عبدالمطلب، اس لحاظ سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نبی علیہ السلام کی پھوپھی زاد بہن کے بیٹے تھے (تاریخ اسلام از مولانا نجیب آبادی ص393، عنوان النجابہ ص27)
  • نومبر
1987
غازی عزیر
"حقیقت محمدیہ" اور "نور نبوی" کی تحقیق سے قبل ضروری ہے کہ پہلے اس کر کے پس منظر یعنی تخلیق کائنات کی ابتداء کے متعلق قدیم فلاسفہ کا نظریہ بیان کر دیا جائے، جو مختصرا اس طرح ہے:

بدأ في الخلق هو الهباء (أي الذرات) وإن أول موجود وجد هو العقل الأول وسموه (العقل الفعال) ، وأنه عن هذا العقل الأول نشأ العالم العلوي السماوات والكواكب ثم العالم السفلي. . إلخ.
  • نومبر
1987
رمضان سلفی
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پپر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے کی حیثیت سے ایمان لانا ہر مسلمان پر فرض عین ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ دین اسلام میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر قول و عل اور تقریر (حدیث نبوی) کی اس عقیدے کے ساتھ پابندی کی جائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سب قرآن کریم کی طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی کے ذریعہ خبر پاکر لوگوں کی راہنمائی کا فریضہ سر انجام دیا ہے۔
  • نومبر
1987
نور اللہ
پچھلے دنوں دولتِ انقلابی اسلامی افغانستان نے، جو کتاب و سنت کی بنیادوں پر قائم ہونے والی ایک عملی حکومت ہے اور جس کا مطمح نظر ملک میں کتاب و سنت کا بول بالا کرنا، نیز اعلائے کلمۃ اللہ ہے، اسی غرض کے تحت محرم الحرام میں تین سو تیرہ (313) افراد پر مشتمل ایک فوجی دستہ نورستان سے ملحق اور بدخشاں کے سرراہ علاقے منجان کی طرف روانہ کیا۔ یہ علاقہ گزشتہ پانچ سال سے روس کے زیر تسلط ہے۔
  • نومبر
1987
فضل روپڑی
معاشرے کی خدا جانے کیسے ہو تشکیل
بپا ہے چارون طرف خوب صورِ اسرافیل
ہر ایک دست و گریباں ہے آج آپس میں