ڈاونلوڈ

آن لائن مطالعہ

آن لائن مطالعہ
  • مئی
  • جون
1979
عبدالرحمن کیلانی
پاکستان کے صدر جنرل محمد ضیاء الحق لائق صد تحسین ہیں۔ جنہوں نے 12 ربیع الاوّل1399ھ کو اسلامی تعزیرات اور نظام زکوٰۃ و عشر اور چند دوسرے اقدامات کےنفاذ کا اعلان کرکے قوم کی ایک دیرینہ آرزو کو پورا کردیا اور جس بات کے لیے اہالیان پاکستان تیس سال سےبے قرار تھے۔ اس مرد مومن نے عملی اقدامات کرکے پوری قوم کی دعائیں حاصل کیں۔
  • مئی
  • جون
1978
عزیز زبیدی
ضلع ساہیوال سےمولانا سیف الرحمٰن بی اے لکھتے ہیں:

1۔ نابینا والی حدیث میں: واتوجہ الیک بنبیک محمد نبی الرحمۃ یا محمد انی اتوجہ بک الی ربی فی حاجتی ھذہ لتقضی لی اللھم شفعہ فی(ترمذی وغیرہ)

اس سے غیر اللہ سے توسل ، استغاثہ او رندائے غیب کا ثبوت ملتا ہے۔ صحیح کیا ہے؟
  • مئی
  • جون
1979
برق التوحیدی
قاضی بشیر احمد صاحب نے اپنے مضمون کی قسط 12 سے احکام صلح کے متعلق خامہ فرسائی شروع کی ہے لیکن آپ اس مبحث میں بھی تضاد ، لغت دانی اور حدیث شناسی کے متعدد عجوبے او رنمونے پائیں گے۔ چنانچہ موصوف تشریح 12 ش 4 میں فرماتے ہیں۔ اگر مجنون کو قصاص کا حق حاصل ہو خواہ قصاص نفس کا ہو یا دون النفس کا تو اس کے باپ دادا کو اختیار ہوگا کہ وہ مجنون کی جانب سے قصاص لیں اور اس کو صلح کرنے کابھی اختیار ہے البتہ وہ معاف کرنے کا مجاز نہ ہوگا۔ ''
  • مئی
  • جولائی
1979
محمد صادق خلیل
شعائر اللہ کا لفظ متعدد احادیث میں موجود ہے۔ البتہ قرآن پاک میں اس کا ذکر چار مقامات میں ہے۔

مقام اوّل: ان الصفا والمروۃ من شعائر اللہ۔ الایۃ ''بے شک (کوہ) صفا اور مروہ خدا کی نشانیوں میں سے ہیں'' اس آیت میں صفا اور مروہ کو شعائر اللہ کی فہرست میں شمار کیا اور حکم دیا کہ حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ان کےدرمیان بھی سعی کریں اس لیے کہ ان کے درمیان دوڑنا دراصل حضرت ہاجرہ علیہ السلام کی یاد کو تازہ رکھنا ہے جبکہ وہ اپنے دودھ پیتے بچے کے لیے پانی کی تلاش میں ان کے درمیان تیز تیز چلی تھیں۔
  • مئی
  • جون
1979
اسرار احمد سہاروی
طلوعِ نور سے تاریکیاں ہوئیں رخصت  اُفق پر چھا گیا نورِ سحر بہ صد شوکت
ظلامِ جہل سدھارا ہے آج باحسرت دوئی چلی گئی۔ آئی ہے شان سے وحدت
نیا سفر ہےپرانے چراغ گل کردو
  • مئی
  • جون
1979
محمد امین
امیرالمؤمنین فاروق اعظم حضرت عمر ؓ کی حق پرستی، انصاف پروری، اجراء حدود الٰہی میں عزیز و بے گانہ کے ساتھ ان کے یکساں برتاؤ کی روشن اور درخشاں حیثیت کو (ان کے فرزند ابو شحمہ) کے متعلق ایک بے بنیاد و بے اصل خود ساختہ واقعہ کے ذریعہ منظر عام پر لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ حالانکہ امیرالمؤمنین حضرت عمرؓ کی بےنظیر انصاف پروری اور عدل گستری آپ کے دور خلافت کے طریق کار یہ سب ایسے صحیح اور معتبر تاریخی روایات سے ثابت اور مشہور ہیں
  • مئی
  • جون
1979
طالب ہاشمی
غزوہ بدر (رمضان المبارک2 ہجری) میں قریش کی ذلت آمیز ہزیمت کی خبر مکہ معظمہ پہنچی تو وہاں گھر گھر صف ماتم بچھ گئی۔ بدبخت ابولہب کی حالت تو دیکھی نہ جاتی تھی۔ فرط الم نے اس کو اتنا نڈھال کردیا کہ چلتے ہوئے قدم لڑکھڑاتے تھے۔اسی حالت میں وہ لڑائی کے حالات دریافت کرنےکے لیے گھسٹتا گھسٹاتا اپنے بھائی عباس بن عبدالمطلب کے گھر پہنچا جو مشرکین کے ساتھ مسلمانوں سے لڑنے گئے تھے اور لڑائی میں شکست کھانے کے بعد مسلمانوں کے قیدی بن چکے تھے۔
  • مئی
  • جون
1979
عبدالرحمن عاجز
بایں پردہ داری چھپا بھی نہیں مگر وہ دکھائی دیا بھی نہیں
یہ اعجاز ہے میرے محبوب کا جدا بھی ہے او روہ جدا بھی نہیں
اگر تم نہیں دردِ دل آشنا تو پھر دردِ دل کی دوا بھی نہیں
  • مئی
  • جون
1979
غنی دہلوی
حدِ فکر و بیاں سے آپ کے اوصاف باہر ہیں وہ اکمل ہیں وہ افضل ہیں وہ اطہر ہیں وہ اکبر ہیں
خدائے لم یزل کی شان کے مظہر کامظہر ہیں نبی کی زندگی کا آئینہ صدیق اکبر ہیں
کبھی بدر و اُحد کی رزم گہ میں ہیں وہ صف آرا کبھی بزم حرم میں رونق محراب و منبر ہیں