ڈاونلوڈ

آن لائن مطالعہ

آن لائن مطالعہ
  • اپریل
1993
صلاح الدین یوسف
بسلسلہ اسلامی ریاست میں تعبیرِ شریعت کا اختیار
آج کل بہت سے سیکولر اہلِ قلم، جن میں علامہ اقبال رحمہ اللہ کے فرزند جاوید اقبال بھی شامل ہیں، فکرِ اقبال کے حوالے سے ایک شرعی اصطلاح "اجتہاد" کے بارے میں ایسی باتیں کہہ اور پھیلا رہے ہیں کہ جن سے اتفاق نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ وہ گمراہی اور صراط مستقیم سے انحراف پر مبنی ہیں۔
  • اپریل
1993
نوائے وقت‘روزنامہ
انسائیکلوپیڈیا آف قرآن
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے "الرد علی المنطقیین" میں لکھا ہے کہ شہر "حران" صائبین کا گھر تھا۔ یہ جگہ اس قوم کی منڈی تھی۔ ابراہیم علیہ السلام اسی جگہ پیدا ہوئے یا عراق سے چل کر یہاں آئے۔ یہاں بہت سے ستاروں کی مورتیاں بنتیں جسے زحل، مشتری، زہرہ، عطارد، قمر بلکہ "علت اولیٰ"، "عقل اول" اور "نفس کلیہ" کی بھی ہیکل (شکلیں) بنائی تھیں ان کا دین عیسائیوں سے پہلے تھا، پھر نصرانیت ان پر غالب آ گئی۔
  • اپریل
1993
مولانا محمد عبدہ الفلاح
الجامع الصحیح، روایات اور نسخے
صحیح بخاری کی شہرت اور محدثینِ وقت اور اساتذہ فن کی توثیق تو مصنف رحمہ اللہ کی زندگی میں ہو چکی تھی اور فربری کی روایت کے مطابق نوے ہزار اہل علم مؤلف الجامع سے اس کا سماع کر چکے تھے اور کسی کتاب کا مصنف کی زندگی میں اس قدر مقبول ہو جانا صاحبِ کتاب کی خوش نصیبی اور کتاب کی عظمت کی دلیل ہے۔
  • اپریل
1993
غازی عزیر
عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا درس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ثابتہ ہے، لہذا اس کی فضیلت میں کسی قسم کا شبہ لاحق نہیں ہونا چاہیے البتہ علمی اعتبار سے فضیلت قربانی کے بارے میں وارد احادیث کا تجزیہ تحقیقی ذوق رکھنے والوں کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔ اسی نقطہ نظر سے زیر نظر مضمون "محدث" میں شائع کیا جا رہا ہے ورنہ یہ مغالطہ شروع میں دور ہو جانا چاہیے کہ اس سے قربانی کی اصل فضیلت متاثر ہو سکتی ہے۔
  • اپریل
1993
نسیم اختر
محترم غازی عزیر کے مقالات علمی اور تحقیقی ہونے کے ساتھ ساتھ علمی حلقوں میں دلچسپی سے پڑھے جاتے ہیں اور مآخذ و مراجع کی کثرت کے باعث اہل علم کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ رسالہ "محدث" لاہور میں ان کے مقالات نظر سے گزرتے ہیں، بسا اوقات مجلہ "اہلحدیث" لاہور اور "الاعتصام" میں بھی شائع ہوتے ہیں۔ میں بھی مذکورہ بالا اوصاف کے پیش نظر ان کے مقالات دیکھتی اور پڑھتی ہوں۔
  • اپریل
1993
پروفیسر محمد دین قاسمی
عربی زبان میں "نسخ" کا لفظ مندرجہ ذیل معانی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
اولا ۔۔۔ ازالہ و ابطال، اس معنی میں یہ لفظ قرآن میں بھی موجود ہے
﴿فَيَنسَخُ اللَّهُ ما يُلقِى الشَّيطـٰنُ ...﴿٥٢﴾... سورة الحج
  • اپریل
1993
لبنیٰ رحمت
نبوت کا مفہوم
نبی ٗ نبو ٗ نبا یہ تین لفظ ہیں جن سے نبوت کا لفظ ماخوذ ہے۔ از روئے لغت نبی "أَنبِئُونِي" کے وزن پر ہے جس کا مفہوم ہے " اطلاع دینے والا یا اطلاع پہنچانے والا " پس اطلاع پہنچانے کا نام بھی "نبوت" ہے اور اطلاع دینے کا نام بھی۔ قرآن حکیم میں بھی یہ لفظ اسی معنی میں استعمال ہوا ہے۔ پہلے پارہ میں ارشاد ہے "أَنبِئُونِي " بتاؤ
  • اپریل
1993
عبدالرحمن عاجز
پھر فرقہ بندیوں کے تعصب کو چھوڑ دو
جو اینٹ بت کدے کی نظر آئے توڑ دو!
مخلوق   کے   قلوب   کو   خالق   سے جوڑ دو
  • اپریل
1993
عبدالوہاب عبداللطیف
ہم عصر مخالفین کا سیوطی سے حسدوبغض
آپ نے اُمراءوسلاطین سے ہمیشہ گریز کیا۔آپ کے ہم عصر علماء آپ پر آپ کے علمٗ مزاج عادات اور مؤلفات کی کثرت کی وجہ سے بے جاالزامات اور اعتراضات کرتے رہے۔آپ کو اپنے علمٗ مزاجٗ وہبی خصائصٗ عادات اور کثرتِ مولفات کی وجہ سے بے پایاں شہرت ملی جو آپ کے ہمعصر علماء کو نہ مل سکی۔
  • اپریل
1993
سعید مجتبیٰ سعیدی
تصنیف:حضرت مولانا عبدالرحمٰن کیلانی حفظہ اللہ
نام کتاب:"الشمس والقمر بحُسبان"
صفحات:تین سو اٹھائیس