1

میرے پسندیدہ۔۔

اس صفحہ کو پسند کرنے کے لیے لاگ ان کریں۔

عالم دین مبیں شیخ الحدیث
عالم دین متیں شیخ الحدیث

وہ محمد قلب مصباح الہدیٰ
پاک طنیت، پاک ہیں شیخ الحدیث

بے ریا و بے ضرر تھے صاف گو
دین کے تھے خوشہ چیں شیخ الحدیث

دور اس نے کردیے وہم و گماں
حافظ ناموس دین شیخ الحدیث

ابر گوہر بار تھے وہ حبذا
بہر سکان زمیں شیخ الحدیث

خوب تھے شیخ العرب، شیخ العجم
باصفا، زہرہ جبیں، شیخ الحدیث

ہر مسلماں کی دعا اغفرلہ
وہ مّوحد تھے حسین شیخ الحدیث

ان کا دے مولا ہمیں نعم البدل
رہرو خلد بریں شیخ الحدیث

خادم دین رسول ہاشمیؐ!!
پاک دامن جانشین شیخ الحدیث