فہرست مضامین

میرے پسندیدہ۔۔

اس صفحہ کو پسند کرنے کے لیے لاگ ان کریں۔
Powered By JFBConnect

پیکرِ لازوال عبدیت       آپ ہی ہیں کمالِ عبدیّت
آپ ہی کے ظہور سے قائم        آبروئے مجالِ عبدیّت
آپ کے دم سے بن گئی ہے گہر       بے حقیقت سفالِ عبدیّت
ہو گی آپ کے توسل سے       عرش پیما، جمالِ عبدیّت
بن گئے آپ عرش کی زینت       اللہ اللہ! کمالِ عبدیّت
تربیت کی خدا نے کچھ ایسی       بن گئے آپ حالِ عبدیّت
آپ ہی نے اسے سنبھال لیا       ہو رہا تھا زوالِ عبدیّت
بن کے رحمت عطا ہوئی ہم کو     ذاتِ اقدس مثالِ عبدیّت
آپ ہی تو ہیں سرورِ کونین       ہاں بفیضِ جلالِ عبدیّت
آپ ہی ہیں فقط خدا کی قسم      منتہائے کمالِ عبدیّت
ہوتا شامل نہ آپ کا جو کرم      تھا دگر گوں مآلِ عبدیّت
آپ کے فیضِ خلق سے طاہرؔ
ہو گئی خوش خصال عبدیّت